کراچی(آئی این پی )سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے کا خیال اور پالیسی ہماری ہے ،کریڈٹ لینے کیلئے اشتہارات کوئی اور چھپوا رہا ہے مگر ہمیں کریڈیٹ لینے والوں سے کوئی سروکار نہیں ہے ۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ سی پیک منصوبے کا خیال اور پالیسی ہماری ہے ،کریڈٹ لینے اشتہارات کوئی اور چھپوا رہا ہے مگر ہمیں کریڈیٹ لینے والوں سے کوئی سروکار نہیں ہے ،ہم نے گوادر پورٹ چین کے حوالے کی تھی ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب نے سی پیک کی اونر شپ لینی ہے ،ہم نے اس منصوبے کا خیال پیش کر کے دے کر اپنا نام تاریخ میں لکھو ادیا ہے۔آصف زرداری نے کہا کہ شہید ذوالفقار بھٹو نے چین کی ساتھ مذاکرات کرکے کے ٹوحاصل کیاتھا۔پاکستان میں چینی افراد بڑی تعداد میں موجود ہیں،500چینی پاکستان پرپی ایچ ڈی بھی کرچکے ہیں اور اب وہ اردو میں بات کرتے ہیں۔