اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت بلوچستان نے ملک بھر کے سرمایہ کاروں کو گوادر میں سرمایہ لگانے پر ٹیکس میں چھوٹ دینے کی منظوری دیدی ہے۔ اس فیصلے کی سمری وفاقی حکومت کو بھی ارسال کر دی گئی ہے۔ اس وقت گوادرسٹیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے پاس تین ہزار ایکڑ سے زائد زمین موجود ہے۔ حکومت کے اس فیصلے سے تیس سے چالیس کمپنیاں گوادر میں انڈسٹری لگانے کا فیصلہ کر چکی ہیں۔ محتاط اندازے کے مطابق گوادر میں اس فیصلے سے سو ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری آئے گی جس کی بدولت لگ بھگ پچاس ہزار افراد کو روزگار ملے گااور خطے میں ایک نیا معاشی انقلاب آئے گا۔