منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

سلمان تاثیرکوکیوں’’شہید‘‘ کیاگیا؟آصف علی زرداری نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 3  جنوری‬‮  2017

اسلام آباد(آئی این پی ) سابق صدرِ پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے پنجاب کے سابق گورنر سلمان تاثیر کی چھٹی برسی کے موقع پرسلمان تاثیرکوشہید قراردے دیااور‎اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہید سلمان تاثیر اپنی جان کا نذرانہ اقلیتوں اور غریبوں کے تحفظ کے لئے دیا اور ان کا مقابلہ ان لوگوں سے جو مذہب کی بنیاد پر بنائے گئے قوانین کا غلط استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سلمان تاثیر کا قتل کی ایک سیاسی جماعت کا نقصان نہیں تھا بلکہ یہ پوری قوم کا نقصان تھا۔ پاکستان پیپلزپارٹی انتہاپسندوں کو مسترد کرتی ہے جو مذہب کی بنیاد پر بنائے گئے قوانین کا غلط استعمال کرکے اپنی مرضی کا مذہب عوام پر مسلط کرنا چاہتی ہے اورمخالفت کی آواز کو دبانا چاہتی ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی قدامت پسند اور چھوٹے ذہنوں کی مذاحمت کرتی رہے گی اور اسلام کو اپنے سیاسی ایجنڈے کے لئے استعمال کرنے والوں کی بھی مخالفت کرتی رہے گی۔آج شہیدتاثیر کی چھٹی برسی کے موقع پر ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ مذہبی بنیادوں پر بنائے گئے قوانین کا غلط استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ آج ہم ان تمام لوگوں کے لئے مغفرت کی دعا کرتے ہیں جنہوں نے اپنی زندگیاں عظیم مقاصد کے لئے دیں اور انتہاپسندی کے خلاف جدوجہد کرتے رہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…