وقار یونس بڑے ہیں، جواب نہیں دوں گا، سرفراز احمد

8  مارچ‬‮  2015

آکلینڈ(نیوز ڈیسک)قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ٹیم جیت رہی ہے اس لئے منفی باتیں نہ ہوں تو اچھا ہے جب کہ ہیڈکوچ وقار یونس بڑے ہیں اگر کچھ کہہ بھی دیں تو جواب نہیں دوں گا۔ اپنے ایک انٹرویو میں سرفراز احمد نے ہیڈکوچ وقار یونس اور کپتان مصباح الحق سے جھگڑے کی خبروں پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کپتان مصباح الحق یا ہیڈکوچ سے کوئی جھگڑا نہیں ہوا، کوچز ہوں یا کپتان یا کوئی کھلاڑی سب پاکستان کی نمائندگی کے لیے یہاں آئے ہیں اور کسی سے بھی لڑائی جھگڑے کا سوچ بھی نہیں سکتا اس لئے میگاایونٹ کے دوران اس طرح کی منفی خبروں کے بجائے ضرورت اس بات کی ہے کہ ٹیم کی جتنی بھی ممکن ہوسکے حوصلہ افزائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں خاصا دباو¿ محسوس کر رہا تھا لیکن کپتان مصباح الحق اور ہیڈکوچ وقار یونس نے میچ سے قبل حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ اپنا نیچرل گیم کھیلنا اور کریز پر پہنچنے کے بعد اندازہ لگالیا تھا کہ ڈیل اسٹین کوآگے بڑھ کر کھیلنے سے ہی بولر پر دباو¿ ڈالا جاسکتا ہے۔وکٹ کیپر بلے باز کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کے خلاف آسٹریلین وکٹ کیپر ایڈم گلکرسٹ کا 6 کیچز کا ریکارڈ برابرکرنے پر خوشی ہے جب کہ میچ کے دوران اس بات سے لاعلم تھا اور میچ کے اختتام پرکسی نے بتایا کہ میں نے ایڈم گلکرسٹ کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نصف سنچری سے قبل رن آو¿ٹ ہونے پر وکٹ کیپر بیٹسمین کا کہنا تھا کہ رن آو¿ٹ ہونے پر افسوس ہے اور اندازہ نہیں تھا کہ فیلڈر اتنی پھرتی سے گیند پکڑ کر وکٹ کیپر تک پہنچا دے گا۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…