اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

نئے چیف جسٹس آف پاکستان نے حلف اٹھا لیا۔۔۔ ان کی زندگی پر مختصر جھلکیاں

datetime 31  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)سپریم کورٹ کے جسٹس ثاقب نثار نے پاکستان کے 25 ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔صدر ممنون حسین نے جسٹس میاں ثاقب نثار سے حلف لیا۔ تقریب کا آغاز ڈاکٹر اکرام الحق نے تلاوت سے کیا،جس کے بعد میاں ثاقب نثار نے عہدے سے وفاداری کا حلف اٹھایا۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف، چیرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، وفاقی وزراء و اراکین پارلیمنٹ سمیت مسلح افواج کے سربراہان اور سپریم کورٹ کے ججز نے شرکت کی۔واضح رہے کہ جسٹس انور ظہیر جمالی گزشتہ روز مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد اپنے عہدے سے ریٹائر ہو گئے تھے جبکہ جسٹس ثاقب نثار جسٹس میاں ثاقب نثار 17 جنوری 2019 تک اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
یاد رہے کہ رواں ماہ 7 دسمبر کو صدر مملکت ممنون حسین نے جسٹس ثاقب نثار کو سپریم کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کرنے کی منظوری دی تھی۔18 جنوری 1954 کو لاہور میں پیدا ہونے والے جسٹس ثاقب نثار نے پنجاب یونیورسٹی سے قانون کے ڈگری حاصل کی۔جسٹس ثاقب نثار نے 1980 میں وکالت کا پیشہ اختیار کیا اور 1982 میں وہ ہائی کورٹ کے ایڈووکیٹ بن گئے جبکہ 1994 میں انہیں سپریم کورٹ کا ایڈووکیٹ بننے کا اعزاز حاصل ہوا
۔1998 میں جسٹس ثابت نثار کو ہائی کورٹ کے جج کے عہدے پر ترقی دی گئی جبکہ 2010 میں انہیں سپریم کورٹ کا جج مقرر کردیا گیا۔واضح رہے کہ آئین کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس 65 سال کی عمر کو پہنچنے پر ریٹائرڈ ہو جاتے ہیں جبکہ ان کے بعد نیا چیف جسٹس سپریم کورٹ کا سینئر ترین بنتا ہے۔خیال رہے کہ نئے چیف جسٹس کی تقرری ایسے وقت پر ہوئی جب قومی اہمیت کا حامل مالی سکینڈل پانامہ لیکس کا کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے،آئینی ماہرین کے مطابق پانامہ کا کیس نئے چیف جسٹس کے لئے ایک امتحان ہے ،کیس کا فیصلہ جس فریق کے حق میں ہوتا ہے لیکن یہ پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم حصہ ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…