بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستانی ٹیم کا نیا اسٹار؟

datetime 8  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آکلینڈ (نیوز ڈیسک) پاکستان نے وکٹ کیپر سرفراز احمد کی شکل میں ایک نیا اسٹار تلاش کرلیا ہے جنھوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف بے مثال کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھ کیچز پکڑنے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا اور 49 رنز کی تیز رفتار اننگ کھیل کر ٹیم کے سب سے خطرناک بلے باز بن کر ابھرے۔سرفراز احمد کو ہفتہ کو آک لینڈ کے ایڈن پارک میں کھیلے جانے والے میچ کے لیے گیارہ رکنی اسکواڈ میں جگہ خراب فارم کے شکار ناصر جمشید کے متبادل کے طور پر ملی۔اس سے پہلے میچز میں پاکستان عارضی وکٹ کیپر عمر اکمل پر انحصار کررہا تھا جنھوں نے متعدد کیچز ڈراپ کردیئے مگر ان کی بیٹنگ کی صلاحیت کو اہم تصور کیا جارہا تھا۔پاکستان کو اب اپنی اس حکمت عملی پر نظرثانی کرنے کی ضرورت محسوس ہورہی ہوگی۔سرفراز احمد کی مین آف دی میچ پرفارمنس جن میں جنوبی افریقی اوپنر ہاشم آملہ کا ایک ہاتھ سے پکڑا گیا ناقابل یقین کیچ بھی شامل تھا، جنھوں نے وکٹ کیپر کو کیچ تھمانے سے قبل نو چوکوں کی مدد سے 38 رنز بنالیے تھے۔سرفراز احمد اس لو اسکورنگ مگر سنسنی خیز مقابلے میں کامیابی کی کنجی ثابت ہوئے۔سرفراز احمد نے مین آف دی میچ بنائے جانے کے موقع پر کہا ” میں یہ موقع فراہم کرنے پر دنیا اور پاکستان کا شکرگزار ہوں، میں اپنے خاندان سمیت ان سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنھوں نے مجھے سپور کیا یہ میرا ورلڈکپ کا ڈیبیو میچ تھا”۔پاکستانی اننگ میں سرفراز نے اوپن کیا اور اپنی ٹیم کے ٹورنامنٹ میں سب سے بہترین آغاز مٰں مدد فراہم کی یعنی پہلی وکٹ کی شراکت پر تیس رنز۔محتاظ آغاز کے بعد سرفراز نے باﺅلنگ پر کنٹرول حاصل کرلیا اور جے پی ڈومینی کے ایک اوور میں تین چھکے لگائے۔مگر اگلے اوور میں جب وہ 48 رنز بناچکے تھے، سرفراز نے بیک ورڈ اسکوائر کی جانب ایک ہٹ لگائی اور دو رن لینے کی کوشش کی تاکہ ففٹی مکمل ہوجائے مگر ڈیوڈ ملر کے ہاتھوں رن آ?ٹ ہوگئے۔اپنے 49 رنز کی اننگ میں انہوں نے تین چھکے اور پانچ چوکے لگائے۔سرفراز کی اننگ نے ٹیم کا اعتماد بڑھایا جسے اوپننگ اوورز میں سست روی سے بیٹنگ پر تنقید کا سامنا تھا۔انہوں نے ٹیم کو ایک اور وجہ سے بھی پرجوش کیا اور وہ تھا ایک کے بعد ایک کیچ پکڑنا۔ستائیس سالہ کیپر نے اپنے انٹرنیشنل کیرئیر کا آغاز 2007 میں ہندوستان کے خلاف کیا تھا جس کے بعد سے وہ پاکستان کی ون ڈے ٹیم میں اندر باہر ہورہے ہیں، 2006 میں وہ پاکستان کی اس ٹیم کے کپتان تھے جس نے انڈر 19 ورلڈکپ جیتا۔سرفراز اب تک 37 ون ڈے میچز کھیل چکے ہیں اور ان کی اوسط 25 اور اسٹرائک ریٹ 86 ہے۔ٹیسٹ میچز میں ان کی ایوریج 44 ہے مگر وہ ابھی تک انہوں نے صرف تیرہ ہی کھیلے ہیں۔سرفراز کے چھ کیچز ون ڈے کی تاریخ میں ایک کیپر کی جانب سے اتنے کیچز پکڑنے کا 15 واں موقع تھا اور آسٹریلیا کے ایڈم گلکرسٹ چھ بار ایسا کرنے میں کامیاب رہے۔اس کے علاوہ جو کیپر یہ کارنامہ سرانجام دے رکھا ہے وہ ہفتہ میں سرفراز کے مخالف جنوبی افریقی کیپر کوئنٹن ڈی کوک تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…