منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

ایچ ٹی سی کا فٹنس بینڈ متعارف کروانے کا اعلان‎

datetime 7  مارچ‬‮  2015 |

واشنگٹن( نیوز ڈیسک) جدید الیکٹرانک مصنوعات بنانے والی کمپنی ایچ ٹی سی نے اعلان کیا ہے کہ وہ فٹنس بینڈ مارکیٹ میں لانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اتھلیٹس کیلئے بطور خاص تیار کیئے جانے والے اس گیجٹ میں جی پی ایس موجود ہے جس کی وجہ سے اسکی قیمت بھی دیگر فٹنس بینڈز کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ یہ بینڈ 199 ڈالرز میں دستیاب ہو گا۔ عام طور پر دستیاب فٹنس بینڈز میں بلٹ ان جی پی ایس نہیں ہوتا ہے اور یہ علیحدہ سے خریدنا پڑتا ہے۔ ایچ ٹی سی کا کہنا ہے کہ ان کا تیار کردہ فٹنس بینڈ متعدد قسم کی سرگرمیوں کو جانچنے کی صلاحیت رکھتا ہے مثلاً تیراکی، سائیکلنگ، دوڑنا اور سونا وغیرہ۔ فٹنس بینڈز صحت مند رہنے کے شوقین افراد کیلئے ایجاد کیا گیا گیجٹ ہے جس کی مدد سے مختٖلف سرگرمیوں، استعمال کی گئی کیلوریز اور جسم میں داخل ہونے والی کیلوریز کا حساب رکھا جا سکتا ہے۔ کچھ بینڈز دل کی دھڑکن وغیرہ کا بھی حساب رکھتے ہیں۔ ایچ ٹی سی کا بینڈ اس حوالے سے منفرد ہے کہ یہ نہ صرف نیند کے دورانیئے کو جانچے گا بلکہ یہ پتہ بھی لگائے گا کہ آپ کتنی دیر گہری نیند میں رہے اور کتنا وقت نیند ہلکی رہی۔ اس فٹنس بینڈ کی خاص بات اس کی سکرین میں ای انک کا استعمال ہے جس کی وجہ سے تیز روشنی یا دھوپ میں بھی اس فٹنس بینڈ کی سکرین کو دیکھا جا سکے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…