جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

رشتے طے ہو گئے۔۔؟بلاول بھٹو زرداری کی شادی فاطمہ بھٹو سے اور آصفہ بھٹو یابختاور بھٹو کی شادی کس کے ساتھ کرنے کی تیاریاں ؟

datetime 27  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے سیاسی مضبوطی اور استحکام کیلئے بھٹو خاندان کے ساتھ مراسم کو نیا رخ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔’’امت‘‘کے مطابق محترمہ بے نظیربھٹوکی بہن صنم بھٹوکی کوششوں سے آصف علی زرداری اور غنوی بھٹو فاطمہ بھٹو کا رشتہ بلاول بھٹو سے کروانے پر رضامند ہو گئے ہیں جبکہ ذولفقار بھٹو جونیئر کے شادی بختاور بھٹو یا آصفہ بھٹو سے ہو سکتی ہے۔

ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ آصف زرداری نے غنوی بھٹو کو حلف پر یقین دہانی کروائی ہے کہ ان کا میر مرتضی بھٹو کے قتل سے کوئی تعلق نہیں ہے اور یہ بینظیر بھٹو حکومت کے خلاف ایک سازش تھی۔ذرائع کے مطابق فاطمہ بھٹو اور ذولفقار بھٹو جونئیر کو پیپلز پارٹی میں اہم عہدے بھی دیے جائیں گے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ آصف علی زرداری گزشتہ ایک سال سے دونوں خاندانوں میں صلح کے لئے کوشاں تھے جس پر غنوی بھٹو رضامند نہیں تھیں،جس کے بعد انہوں نے صنم بھٹو کی مدد حاصل کی۔ رشتہ جوڑنے کے لئے ایک امریکی ہوٹل میں بلاول بھٹو زرداری اور فاطمہ بھٹو کے درمیان ملاقات بھی کروائی گئی جس میں آصف زرداری اور صنم بھٹو دونوں موجود تھے۔ذرائع کے مطابق اس خوشگوار ملاقات کے بعد دونوں خاندانوں کے بڑوں نے سکھ کا سانس لیا۔ واضح رہے کہ فاطمہ بھٹو کی جانب سے فی الحال ان خبروں کی تردید کی جا رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…