پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

امریکہ میں پاکستان کیلئے کیاجدید چیز کی تیاری کی جارہی ہے؟ دشمن ممالک کی نیندیں حرام ہو گئیں

datetime 24  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آن لائن) امریکی محکمہ دفاع نے رات یا خراب موسم میں کام کرنے والے ٹارگٹ سائٹ سسٹمز (ٹی ایس ایس) کی تیاری کے لیے لوک ہیڈ مارٹن نامی کمپنی کو 28 کروڑ 86 لاکھ ڈالر کا ٹھیکہ دے دیا، یہ سسٹم پاکستان اور امریکی بحریہ کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔پینٹاگون نے اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اس سسٹم کو امریکی بحریہ کے اے ایچ۔ون زیڈ کوبرا ہیلی کاپٹر میں استعمال کیا جائے گا، جو دہشت گردوں کے خلاف حملوں میں مؤثر ثابت ہوا، خاص طور پر دشوار گزار علاقوں میں اس سے اہم کارنامے سر انجام دیئے۔
اے ایچ 1 زیڈ کوبرا جنگی ہیلی کاپٹر کو امریکا کی نیوی کسی مہم کے دوران خصوصی طور پر استعمال کرتی ہے۔خیال رہے کہ ٹی ایس ایس سسٹم ایڈوانس ٹیکنالوجی ہے، جس کے ذریعے جدید سینسرز کو استعمال کرتے ہوئے دن یا رات سمیت خراب موسم میں بھی کسی بھی ہدف نشانہ بنانا ممکن ہوجاتا ہے۔پینٹاگون کے مطابق ٹی ایس ایس سٹم جدید لیزر، شعاؤں اوردوسری ٹیکنالوجی کے باعث دور تک نشانہ بنانے کو آسان بناتا ہے ، جبکہ یہ سسٹم نشانہ بنائے جانے والے مقام کی شناخت کرنے سمیت ہتھیاروں کے ہدف کی نشاندہی بھی کرتا ہے۔
امریکی وزارت دفاع کے مطابق اورلینڈو کی کمپنی غیر ملکی فوج کو فروخت کے ٹھیکے کے تحت ٹی ایس ایس سسٹم کو جنوری 2022 تک امریکا اور پاکستان کی بحریہ کے لیے تیار کرے گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پینٹاگون کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ اس وقت اس منصوبے کی مالیت 15 کروڑ ڈالر ہے مگر اس کی مجموعی لاگت 28 کروڑ 86 لاکھ ڈالرسے زائد ہونے کا امکان ہے،جب کہ حکومت پاکستان اس منصوبے کے لیے مجموعی لاگت کا 12 فیصد حصہ ادا کرے گی۔لوک ہیڈ مارٹن کو جنوری میں یہی سسٹم پاکستان کے لیے تیار کرنے کے لیے بھی ایک کرور 40 لاکھ ڈالر کا ابتدائی ٹھیکہ ملا تھا۔
کمپنی کو دیئے گئے ٹھیکے میں ٹی ایس ایس سسٹم کو کوبرا ہیلی کاپٹر میں مکمل طور پر ضم کرنے کے لیے اس کی انسٹالیشن اور سافٹ ویئرز سمیت دیگر کاموں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ٹی ایس ایس سسٹم کے نصب کیے جانے سے جہاں ہیلی کاپٹر کو اپنے ہدف سے متعلق معلومات حاصل کرنے میں آسانی ہوگی وہیں اس سے ہیلی کاپٹر کو حالات سے باخبر رہنے میں مدد ملے گی، اس سسسٹم سے ہیلی کاپٹر کے ہتھیاروں کو نشانہ بنانے میں بھی مدد ملے گی۔اس منصوبے کا پہلا مرحلہ فلوریڈا میں دسمبر 2017 تک مکمل کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…