جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

برطانوی سائنسدان نے بجلی پیدا کرنے والا باتھ روم تیار کر لیا

datetime 7  مارچ‬‮  2015 |

لندن( نیوز ڈیسک) بڑھتی ہوئی انسانی آبادی سے جہاں کئی مسائل نے جنم لیا ہے وہیں توانائی کی ضروریات کو پورا کرنا بھی مشکل سے مشکل تر ہوتا جارہا ہے۔ ایسے ہی ایک برطانوی محققین اور طلبا نے یورینل یونٹ کے نام سے ایک ایسا ٹوائلٹ تیار کر لیا ہے جس میں کیا گیابیشاب ضائع نہیں ہو گا بلکہ انتہائی قیمتی بن کر لوگوں کے گھروں کو روشن کرے گا۔ محقیقن کا کہنا ہے کہ اگر مستقبل میں یہ طریقہ قابل اعتماد ثابت ہوا تو پھر اس سے سب زیادہ فائدہ ان مہاجرین اور تارکین وطن کو ہو گا جو کیمپوں میں بجلی اور اسی جیسی دیگر نعمتوں سے محروم زندگی گزارنے پر مجبور ہوتے ہیں اور اندھیروں کی وجہ سے ان کی مشکلات اور بھی بڑھ جاتی ہیں۔ اس ایک باتھ روم یونٹ کی تعمیر اور انسٹال کرنے پر کل لاگت 914ڈالر آئے گی۔ ٹوائلٹ میں موجود بیکٹریا یا پیشاب میں موجود کیمیکل کو توڑتا ہے اور اس عمل کے دوران بجلی کی صورت میں توانائی خارج ہوکر فیول سیل میں لگے کیپسٹر میں جمع ہو جاتی ہے‘ پیشاب میں موجود مائیکرو ب (جرثومے) فیول سیل( ایم ایف سی) کی افزائش اس پر رکھے گئے زندہ جرثوموں کی وجہ سے ہوتی ہے اور یوں ایم ایف سی کی بدولت توانائی کے حصول کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…