اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

’’آپ باہر نہیں جا سکتے‘‘ پی آئی اے کے غیر ملکی چیف ایگزیکٹو کو پاکستان روک لیا گیا

datetime 23  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے چیف ایگزیکٹو آفیسربرنڈ ہلڈن برانڈ کو بیرون ملک جانے سے روکدیا گیا۔پی آئی اے کے سی ای او نے کرسمس اور نئے سال کی چھٹیاں اپنے خاندان کے ساتھ جرمنی میں گزارنے کا منصوبہ تیار رکھا تھا۔پی آئی اے کے ترجمان دانیال گیلانی نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ بورڈ کی میٹنگ اور ضروری آپریشنل معاملات کی وجہ سے سی ای او کی چھٹیوں کو دو سے تین روز کیلئے روکا گیا ہے۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ تفتیش کار پی آئی اے کی ایئر بس اے 300 کو کرائے پر دینے اور مالٹا میں ایک فلم کی ریکارڈنگ کیلئے استعمال ہونے والے معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔تفتیش کار ایک جہاز کو 50ہزار یورو میں فروخت کرنیوالے معاملے کو بھی دیکھ رہے ہیں۔خیال رہے کہ متنازعہ فلم 1976 میں فلسطین کی مقبول تنظیم لبریشن آف فلسطین کی جانب سے فرانس کے طیارے کو ہائی جیک بنائے جانیوالے معاملے پر بنائی جا رہی ہے، اس واقعے میں اسرائیلی ڈیفنس آرمی نے آپریشن کے ذریعے 250مسافروں کو آزاد کرایا تھا۔
طیارہ تل ابیب سے پیرس کے لیے روانہ ہوا تھا لیکن طیارے کو بحیرہ روم پر پرواز کرتے ہوئے ہائی جیک کیا گیا، بعد ازاں اس کا رخ لیبیا کے شہر بن غازی کی جانب موڑ دیا گیا، مگر جہاز میں ایندھن بھرنے کے لئے طیارے کو یوگنڈا کے شہر انٹیبی میں اتارا گیا جہاں یوگنڈا کے صدر عیدی امین کی اجازت سے اسرائیلی کمانڈوز نے ایئرپورٹ پر آپریشن کیا تھا۔
پی آئی اے کے طیارے کو متنازعہ فلم کے لیے کرائے پر دیئے جانے کی خبریں منظر عام پر آنے کے بعد تحقیقات شروع کی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق کرائے پر دیئے گئے پی آئی اے کے طیارے کے عملے کو مالٹا میں اتارا گیا تھا۔تفتیش کار پی آئی اے کے ایک طیارے کو جرمنی کے ادارے کو 50 ہزار یورو میں فروخت کرنے والے معاملے کی بھی تحقیقات کر رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…