جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

جنرل (ر) راحیل شریف نے قانون کی خلاف ورزی کی! عمران خان نے سابق آرمی چیف بارے کیا بات کہہ دی؟

datetime 22  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی جانب سے جنرل راحیل شریف کی مدد کے دعوے پر کہا ہے کہ سابق صدر کا بیان ظاہر کرتا ہے کہ طاقتور من مانے طریقے سے قانون کی خلاف ورزی کر سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنی ٹویٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ سابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کی جانب سے اپنی 40 ارب کی کرپشن کو 2 ارب روپے میں پلی بارگین کے ذریعے کلیئر کرانا ظاہر کرتا ہے کہ نیب ملک میں کرپشن اور جرائم کو فروغ دے رہا ہے۔

سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے ان کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کے لئے حال ہی میں اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے عدالتوں پر دباؤ ڈالنے کے دعوے پر عمران خان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کا بیان اس بات کو تقویت دیتا ہے کہ طاقتور اپنے اثر ورسوخ کی بنیاد پر قانون کی خلاف ورزی کر سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…