ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

پاکستان، چین اور روس مل کر بھارت کے ساتھ کیا کرنے والے ہیں؟ بھارت سی پیک اور نئے دفاعی بلاک بننے پر حواس باختہ ہو گیا

datetime 22  دسمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت ، پاکستان کی پے در پے ترقی اور کامیابیوں سے حواس باختہ ہو گیا۔ تفصیل کے مطابق بھارتی ٹی وی کی رپورٹ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ روس اور بھارت کی دوستی کی مثالیں پوری دنیا میں دی جاتی تھیں لیکن اب پاکستان اور چین کی اقتصادی راہداری کو دیکھ کر روس کی رال ٹپکنے لگ گئی ہے اور اس نے بھارت کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔

بھارتی ٹی وی کی رپورٹ میں الزام عائد کیا گیا کہ پاکستان، چین اور روس مل کر بھارت کیخلاف ایک بلاک بنا رہے ہیں اور ان تینوں ممالک کا یہ گٹھ جوڑ بھارت کیلئے انتہائی مہلک ثابت ہوگا۔ بھارتی میڈیا نے اپنی ہی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کے باعث بھارت دنیا بھر میں تنہائی کا شکار ہوتا جا رہا ہے۔

دوسری جانب بھارت پاکستان کے مایہ ناز میزائل ’’بابر‘‘ کے مقابلے میں تیار کئے جانے والے اپنے میزائل کی مسلسل چوتھی ناکامی پر بھی حواس باختہ ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق مارچ 2013 کے بعد یہ چوتھا موقع تھا جب کروز میزائل کا بھارتی تجربہ ناکام ہوا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ اڑیسہ کے ساحل سے دور بیلاسور کے ٹیسٹ رینج سے فائر کیا جانے والا میزائل ہوا میں ہی اپنا رْخ تبدیل کرنے کے بعد ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی تباہ ہوگیا۔اس میزائل کا پہلا تجربہ مارچ 2013 میں کیا گیا تھا جو مکمل طور ناکام ہوا، اکتوبر 2014 میں کیے جانے والے دوسرے تجربے کو ’جزوی کامیاب‘ قرار دیا گیا، تاہم پھر اکتوبر 2015 میں تیسرا تجربہ اور اب چوتھا تجربہ بھی بْری طرح ناکام ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…