منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان 232 رنز پر ڈھیر،جنوبی افریقہ کی جارحا نہ بلے بازی

datetime 7  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آکلینڈ (نیوز ڈیسک)آئی سی سی ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو جیت کے لئے 232 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں پروٹیز کی بیٹنگ جاری ہے۔آکلینڈ کے ایڈن پارک میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقا کے کپتان اے بی ڈیویلئرز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو بارش کے باعث میچ کو 47 اوورز تک محدود کردیا گیا، پاکستان کی جانب سے سرفراز احمد اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا لیکن آٹھویں اوور میں 30 کے مجموعے پر احمد شہزاد 18 رنز بنا کر کائل ایبٹ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، سرفراز احمد نے 49 گیندوں پر 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 49 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور 17ویں اوور میں رن آؤٹ ہوئے جب کہ یونس خان 37 رنز بنا کر اے بی ڈویلئرز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، صہیب مقصود بھی زیادہ دیر تک کریز پر ٹکنے میں ناکام رہے اور 8 کے انفرادی اسکور پر کائل ایبٹ کا شکار بنے جب کہ عمر اکمل بھی ایک بار پھر ناکام ہوتے ہوئے 175 کے مجموعے پر 13 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔اس موقع پر قومی ٹیم کے مرد بحران مصباح الحق نے ایک بار پھر ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ورلڈ کپ کی چوتھی نصف سنچری مکمل کرتے ہوئے 56 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس کی بدولت قومی ٹیم 222 رنز بنا سکی اور پوری ٹیم 47 ویں اوور میں آؤٹ ہوگئی تاہم جنوبی افریقا کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 47 اوورز میں 232 رنز کا ہدف ملا۔ جنوبی افریقا کی جانب سے ڈیل اسٹین نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، کائل ایبٹ اور مورنے مورکل نے 2،2 جب کہ عمران طاہر اور اے بی ڈیویلئرز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔جنوبی افریقا کی 232 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری ہے اور اس نے 8 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 61 رنز بنا لئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…