اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے انکشاف کیا ہے کہ غداری کیس میں مجھے بچانے اور بیرون ملک بھجوانے کیلئے میری دد کی اور حکومت پر دباؤ ڈالا۔ سابق صدر مشرف نے کہا کہ جنرل راحیل شریف نے حکومت پر دباؤ ڈالا کہ وہ مجھے غداری کیس سے بچانے کیلئے ججوں پر دباؤ ڈالیں لیکن سابق آرمی چیف کے دباؤ کے باوجود حکومت نے عدلیہ پر دباؤ نہیں ڈالا۔حکومت نے عدلیہ پر مجھے سزادینے کیلئے دباؤ نہیں ڈالا تو عدلیہ نے مجھے باہر جاکر علاج کروانے کی اجازت دیدی۔ انہوں نے کہا کہ راحیل شریف نے ہر موڑ پر اہم کردار ادا کئے ہیں۔
سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف نے نواز شریف پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے ایک بار مجھے میرے دور میں بلا کر کہا کہ ان دو میجر جنرلز کو فوج سے نکالتے ہوئے ان کا کورٹ مارشل کر دیا جائے جس پر میں نے کہا آپ وجہ تو بتائیں کہ کیوں نکالا جائے؟ یا آپ مجھے تحریری طور پر اس کا حکم دیں۔
جب میں آرمی چیف تھا تو نواز شریف نے کن دو جرنیلوں کاکورٹ مارشل کرنے کیلئے مجھے کہا، میں نے جواب میں کیا، کیا؟پرویز مشرف کے سنسنی خیز انکشافات
20
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں