منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

آصف علی زرداری کی واپسی پرکیاہوگا؟شیڈول تیار

datetime 19  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری کی وطن واپسی کا شیڈول تیارکرلیا گیا۔ آصف زرداری تئیس دسمبر کو کراچی پہنچیں گے۔

ایک نجی ٹی وی کے مطابق آصف علی زرداری کی واپس پرمسلم لیگ (فنکشنل ) اورمسلم لیگ (ن) کے کئی بڑے رہنماپیپلزپارٹی میں شامل ہوجائیں گے۔ آصف علی زرداری دبئی سے وطن واپسی پردوروزکراچی میں قیام کرینگے اوراس کے بعد اپنے آبائی شہرلاڑکانہ جائیں گے جہاں پران سے کئی سیاسی رہنمااورارکان اسمبلی ملاقاتیں کرینگے ۔

آصف علی زرداری 24 دسمبر کو ارکان اسمبلی اور مرکزی رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کریں گے ۔ سندھ کابینہ ارکان سے ملاقات بھی شیڈول کا حصہ ہے۔آصف زرداری 25 دسمبر کو لاڑکانہ اور اُس سے اگلے روز گڑھی خدا بخش میں مزار پر حاضری دیں گے۔27 دسمبر کو بے نظیربھٹو کی برسی پر اجتماع سے خطاب کریں گے جبکہ28 دسمبر کو نوابشاہ میں اپنے والد کی قبر پر حاضری دیں گے۔پیپلزپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 27 دسمبرکو نوڈیرو میں طلب کیا گیا ہے جس کی صدارت بلاول بھٹو اور آصف زرداری کریں گے۔اجلاس میں پارٹی و سیاسی امور پر اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ذرائع کاکہناہے کہ آصف زرداری سے مسلم لیگ (ن) اورمسلم لیگ (فنکشنل ) کئی ناراض رہنماملاقاتیں کرینگے اورپیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلا ن کرینگے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…