کراچی (آئی این پی )پی آئی اے کی لاہور سے کولمبو جانے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی ،مسافروں میں شدید تناو اور بے چینی پھیل گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کی پروازپی کے 898لاہور سے کولمبو کے لیے روانہ ہوئی تو دوران پرواز جہاز کے ہائیڈرولک پائپ پھٹ گئے جس کے باعث پرواز کی کراچی ائیر پورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کر ائی گئی۔
جہاز کو کراچی ائیر پورٹ اتارتے وقت ایمر جنسی کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔پی آئی اے کے مسافر طیارے پی کے 898میں 180مسافر سوار تھے۔ جہاز صبح 4بجے کراچی ائیر پورٹ پر اترا اورمرمت کے بعد 6بجکر 39منٹ پر کولمبو کے لیے روانہ ہو گیا۔اس دوران پرواز میں موجود مسافروں کو شدیدپریشانی کا سامنا کرنا پڑا اورجہاز کی ہنگامی لینڈنگ کا سن کر مسافروں میں شدید بے چینی پھیل گئی۔
پی آئی اے کا ایک اور طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا مسافروں کا کلمہ طیب کا ورد
19
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں