ہفتہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2026 

امریکہ کو ایک اوربڑی آفت نے گھیرلیا،عوام گھروں سے نہ نکلیں،انتباہ جاری

datetime 18  دسمبر‬‮  2016 |

واشنگٹن(این این آئی)امریکا کی شمالی ریاستیں شدید سردی کی لپیٹ میں آگئیں ، محکمہ موسمیات نے عوام کو قطب شمالی سے آنے والی سرد ہواؤں سے خبردار کرتے ہوئے کہاہے کہ کچھ ریاستوں میں درجہ حرارت منفی 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرسکتا ہے ۔

امریکی میڈیا کے مطابق محکمہ موسمیات نے ریاست وسکونسن، انڈیانا، ورمونٹ اور نیوہمشائر میں شدید برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔دوسری طرف شمالی ریاستیں مونٹانا اور نارتھ ڈکوٹا ان دنوں قطب شمالی سے آنے والی شدید سرد ہواوں کی لپیٹ میں ہیں جبکہ برف باری نے معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کر رکھا ہے ۔

محکمہ موسمیات نے ان ریاستوں میں بسنے والے افراد کو خبردار کیا ہے کہ وہ ان دنوں چلنے والے شدید سرد ہوا میں زیادہ دیر باہر نہ نکلیں بصورت دیگر انہیں فراسٹ بائٹ ہوسکتا ہے۔ادھر اوہائیوراوروسکانسن ریاستوں میں مختلف ٹریفک حادثات میں چار افرادہلاک ہوگئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…