لاہور ( این این آئی) گاڑی کا ٹرانسفر لیٹر نہ بنوانے پر چالان کی رقم پرانا مالک ادا کریگا،مالکان کو وارننگ لیٹر جاری کر دیئے گئے ۔ ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائزاور پولیس نے گاڑیوں کے مالکان کو وارننگ لیٹر جاری کردیئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ گاڑی فروخت کرنے کے بعد اسے ٹرانسفر نہ کروانے پر پرانے مالک کو چالان کی رقم ادا کرنا ہوگی۔وارننگ لیڑ میں کہا گیا ہے کہ ای چالان جمع نہ کروانے پر پولیس گاڑی کو بند کردے گی اور جب تک چالان جمع نہیں کروایا جائے گااور گاڑی ٹرانسفر نہیں کی جائے گی گاڑی نہیں چھوڑی جائے گی۔