بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

سانحہ سولہ دسمبر دُہرانے کی کوشش! رینجرز نے اپنی جان پر کھیل کر شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا

datetime 16  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدر آباد(این این آئی)حیدر آباد میں دہشتگردوں کی سانحہ 16 دسمبر دہرانے کی کوشش۔ رینجرز جوانوں کی بروقت کارروائی۔تفصیل کے مطابق حیدرآباد کے امانی شاہ قبرستان کے قریب رینجرز نے خودکش حملے کی کوشش ناکام بنادی، رینجرز کی بروقت فائرنگ سے خودکش حملہ آور ہلاک ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق حیدرآباد میں امانی شاہ قبرستان کے قریب رینجرز اہل کاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔رینجرز نے فائرنگ کرکے خودکش حملہ آور کو ہدف سے پہلے ہی ہلاک کردیا، خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری جیکٹ پہنی ہوئی تھی۔خفیہ اطلاعات پر رینجرز اہل کاروں کو علاقے میں مشکوک سرگرمیوں اور لوگوں کی موجودگی کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔
جس پر رینجرز اہل کار موقع پر پہنچ گئے، جہاں حملہ آور نے رینجرز اہل کاروں کو دیکھتے ہی دستی بم پھینکے اور فائرنگ شروع کردی۔رینجرزاہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور مارا گیا۔انٹیلی جنس اہلکاروں اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا، جب کہ بی ڈی ایس عملے کو بھی طلب کیا گیا،جس نے خودکش جیکٹ کو ناکارہ بنادیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…