اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

مولانامسعود اظہرکامعاملہ ،بھارت ایک بارپھرپاکستان کے عظیم دوست کی منت سماجت پراترآیا

datetime 15  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آئی این پی)بھارت نے امید ظاہر کی ہے کہ چین کی جانب سے ہولڈ کی مدت ختم ہونے پر اقوام متحدہ مسعود اظہر کو عالمی دہشتگرد قرار دے گا، بال اب سینکشنز کمیٹی کے کورٹ میں ہے امیدہے کہ کمیٹی آخر کار منطق کو دیکھے گی ۔جمعرات کو بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوراپ کا کہنا ہے کہ جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر پر پابندیوں کے حوالے سے بال اب سینکشنز کمیٹی کے کورٹ میں ہے امیدہے کہ کمیٹی آخر کار منطق کو دیکھے گی ۔ترجمان کا کہنا ہے کہ مسعود اظہرپر پابندیوں عا ئد کرنے سے متعلق بھارت کی درخواست مارچ میں پیش کی گئی تھی اور اقوام متحدہ کی سینکشنز کمیٹی جس کے 15ممبران ہیں اور وہ سلامتی کونسل میں بھی ہیں۔ بال اب انکی (کمیٹی ) کے کورٹ میں ہے ۔ہم پرامید ہیں کہ آخر کار کمیٹی مسعود اظہر کی منطق کو دیکھے گی ۔

واضح رہے کہ چین نے اقوام متحدہ میں بھارت کی جانب سے کالعدم جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو دہشت گرد قرار دینے کی درخواست پر ایک بار پھر ویٹو کا حق استعمال کرتے ہوئے اپنے اعتراض میں مزید 6ماہ کی توسیع کردی تھی ۔ چین نے اس سے قبل اپریل میں بھیبھارت کی درخواست پر ’تکنیکی اعتراض‘ اٹھاتے ہوئے اقوام متحدہ سے درخواست کی تھی کہ وہ فی الحال اس پر عمل درآمد نہ کرے۔چین کی جانب سے اٹھائے جانے والے اعتراض کی مدت ختم ہونے میں دو روز باقی تھے کہ چین نے اپنے اعتراض کو مزید 6 ماہ کی توسیع دینے کا اعلان کردیا۔اگر چین دوبارہ اس پر اعتراض نہ اٹھاتا تو مسعود اظہر کو دہشت گرد قرار دینے کے عمل میں پیش رفت کی راہ ہموار ہوجاتی۔بھارت کا الزام ہے کہ جیش محمد اور اس کے سربراہ مسعود اظہر پٹھان کوٹ ایئر بیس میں ہونے والے حملے میں ملوث ہیں۔

یاد رہے کہ یہ حملہ دسمبر 2015 میں وزیر اعظم نواز شریف کی سالگرہ اور نواسی کی شادی کے موقع پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے اچانک دورہ لاہور کے چند دنوں بعد ہی ہوا تھا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے بیجنگ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ’مارچ 2016 میں ہندوستان کی جانب سے 1267کمیٹی میں جمع کرائی جانے والی پابندی کی درخواست پر چین اپنے تکنیکی اعتراض میں توسیع کرچکا ہے اور بھارت کی درخواست پر اختلاف رائے موجود ہے‘۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ’درخواست پر تکنیکی اعتراض کی مدت میں اضافے سے کمیٹی کو اس معاملے پر مزید غور کا موقع ملے گا جبکہ فریقین کو بھی مزید مشاورت کا وقت مل جائے گا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…