بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

لڑکیا ں لڑکوں سے زیادہ پڑھائی پر توجہ دیتی ہیں

datetime 6  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک )تعلیم کے معاملے میں اکثر والدین لڑکوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں اور ان پر زیادہ توجہ دیتے ہیں کیونکہ لڑکوں کو تعلیم کے معاملے پر لاپروا جانا جاتا ہے لیکن اب اس بات کی تصدیق ایک تحقیق میں بھی ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ لڑکیاں لڑکوں کے مقابلے میں پڑھائی پر زیادہ توجہ دیتی ہیں تاہم ریاضی اور سائنس جیسے مشکل مضامیں میں لڑکے لڑکیوں سے زیادہ دلچسپی لیتے ہیں۔عالمی تنظیم برائے معاشی تعاون اور ڈیولپمنٹ کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق میں65 سے زیادہ ممالک کے طلبا و طالبات کی تعلیمی قابلیت کا مطالعہ کیا گیا اور اس سے یہ نتیجہ سامنے آیا کہ 15 سے 18 سال کے درمیانی عمر کے لڑکے لڑکیوں کے مقابلے میں تعلیم کے میدان میں نسبتاً کم کامیابی حاصل کر پاتے ہیں جب کہ لڑکے لڑکیوں کے مقابلے میں ہوم ورک کرنے میں ایک گھنٹہ کم صرف کرتے ہیں یعنی کم توجہ دیتے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسکول سے باہر لڑکے، لڑکیوں کے مقابلے میں زیاد تر وقت ویڈیوگیمز کھیلنے اور کم وقت پڑھائی پر لگاتے ہیں جب کہ لڑکوں کی اکثریت اسکول جانے کو وقت کا ضیاع سمجھتے ہیں تاہم لڑکے ریاضی کے مضمون میں لڑکیوں سے زیادہ دلچسپی لیتے ہیں اور ان سے کہیں آگے ہوتے ہیں۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ عام طور پر لڑکیاں ریاضی کے سوالات حل کرنے میں لڑکوں کے مقابلے میں خود پر اعتماد کی کمی کا شکار ہوتی ہیں بلکہ جو لڑکیاں اسکول میں بہترین تعلیمی کیرئیر رکھتی ہیں وہ بھی ریاضی اور سائنس کے مضامین کو پڑھتے وقت زیادہ پریشانی کا شکار رہتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ صرف 5 فیصد لڑکیاں کمپیوٹر اور انجیئرنگ کا شعبہ اختیار کرتی ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ صدی کے دوران ترقی یافتہ معاشروں میں جنسی فرق کو کم کرنے میں بہت تیزی سے کام کیا گیا ہے جس کی وجہ سے خواتین اور مرد دونوں کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کے برابر مواقع میسر ہیں اور اسی لیے ان معاشروں میں اب لڑکیوں کا رجحان بھی سائنس کے میدان کی طرف کچھ بڑھا ہے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…