اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) 92 نیوز کے پروگرام میں سینئر صحافی رؤف کلاسرا نے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ دانیال عزیز نے سبق سیکھ لیا ہو کہ میں نے اگر مستقبل کے جھوٹے قتل کے مقدموں سے بچنا ہے تو میں ’’دربار‘‘ کے ساتھ منسلک ہو جاؤں۔
نواز شریف سے بچنے کا ایک طریقہ یہ بھی تو ہوتا ہے کہ اگر آپ انہیں شکست نہیں دے سکتے تو ان کے ساتھ مل جائیں۔ اگر دانیال عزیز نے اپنی جان بچانے کیلئے مسلم لیگ (ن) کو جوائن کر لیا ہے تو کسی کو کیا تکلیف ہے؟
رؤف کلاسرا نے کہا کہ نواز شریف نے دانیال عزیز کے والد کو پھنسانے کیلئے ان پر قتل کے جھوٹے مقدمے درج کروا دیئے۔ ایسے حالات میں دانیال عزیز نے جو کیا ہے وہ میرے خیال میں ٹھیک ہے اور مزید اس طرح کے مقدموں سے بچنا چاہتے ہیں۔
نواز شریف نے دانیال عزیز کے والد کیخلاف قتل کا جھوٹا مقدمہ کیوں درج کروایا تھا؟ دانیال عزیز مسلم لیگ(ن) میں کیوں شامل ہوئے؟
15
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں