اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے شناختی کارڈ سے متعلق نیا اعلان کردیا، نادرا یکم جنوری 2017ء سے اسمارٹ کارڈ (سم والے شناختی کارڈ) جاری کرے گا، بغیر سم والے نارمل شناختی کارڈ کا اجراء31 دسمبر 2016ء سے بند کردیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ’’ نادرا‘‘ 31 دسمبر کے بعد صرف (سم والے) اسمارٹ شناختی کارڈز جاری کرے گا۔
نادرا کے ایگزیکٹو سینٹرز نے 31 دسمبر سے قبل ہی بغیر سم والے شناختی کارڈز بنانے بند کردیئے جبکہ وزیر داخلہ کے احکامات کے برعکس شہریوں کو 400 کی بجائے 800 روپے میں کارڈز جاری کئے جارہے ہیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں ارکان پارلیمان، ملازمین اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے نادرا کے ایگزیکٹو سینٹر پر نارمل فیس کے ساتھ بغیر سم والے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈز نہیں بنائے جاتے۔
اسلام آباد میں ایگزیکٹو سینٹر کے عملے نے بتایا کہ ایگزیکٹو سینٹر پر صرف سم والے کارڈز 400 روپے نارمل فیس کے ساتھ بنائے جاتے ہیں، گزشتہ روز تک سم والے کارڈز بنائے جاتے تھے لیکن اب ان کا اجراء بند کردیا گیا ہے۔ عملے کا کہنا ہے کہ یہ ایگزیکٹو سینٹر ہے اس لئے یہاں سے اب 800 روپے کی دوگنا فیس کے عوض ہی کارڈز جاری کئے جائیں گے۔
اسٹاف کے مطابق 31 دسمبر کے بعد نادرا کے کسی بھی سینٹر سے بغیر سم والا کارڈ جاری نہیں ہوگا، اس پالیسی کا اعلان جلد ہی کردیا جائے گا تاہم پارلیمان کی عمارت میں واقع نادرا دفتر نے بغیر سم والے کارڈز کا اجراء پہلے ہی بند کر رکھا ہے۔
عملے کا کہنا ہے کہ اس سینٹر کی آمدن بہت کم ہے، اس لئے صرف سم والے کارڈز جاری کئے جاتے ہیں اور فیس بھی دو گنا وصول کی جاتی ہے تاکہ سینٹر کے اخراجات پورے ہو سکیں۔
حکومت نے پرانے نارمل شناختی کارڈ بند کرنے کا اعلان کر دیا یکم جنوری 2017 ء سے صرف یہ والے کارڈز جاری ہوں گے!
15
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں