منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

کیا آ پ نے کبھی فراری آ بدوز دیکھی ہے ؟

datetime 6  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیور یارک (نیوز ڈیسک ) یہ جیمز بونڈ کی وہ گاڑی تو نہیں جو سڑک اورسمندر دونوں جگہ استعمال کی جاسکتی ہے مگر کو ئی کروڑ پتی شخص فراری جیسی نظر آنے والی اس دو نشستوں کی آبدوز سے سمندر کی گہر ائیوں کا لطف ضرور اٹھا سکتا ہے ۔یہ انوکھی برقی آ بدوز سمندر میں 300 فٹ کی گہرائی تک جا سکتی اور اس طرح اس میں سفر کرنے والے افراد با آ سانی سمندری زندگی کا نظارہ کر سکتے ہیں ۔ایچ پی اسپورٹ سب ٹو نامی اس گاڑی کو سی فراری کا بھی نام دیا گیا ہے کیونکہ یہ کسی سپر کار جیسی ہی نظر آ تی ہے اور اسے بغیر چارج کئے 6 گھنٹے تک استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ اس میں مختلف سہولیات جیسے لیدر اسپورٹس سیٹس اور ائر کنڈیشن وغیرہ بھی موجود ہیں جبکہ پاور اسٹیر نگ کی بدولت اسے پانی کے اندر بغیر کوشش کے بھی چلایا جاسکتا ہے ،تاہم انڈر واٹر لائٹس اور ایک نیوی گیشن سسٹم آ سانی کے لیے ضرور موجود ہے ۔ اس آ بدوز کو ٹچ اسکرین سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے جبکہ اس میں انڈر واٹر کمیو نیکشن سسٹم بھی موجود ہے ۔ تاہم اس کی قیمت ہوش اڑا دینے والی ہے جو کہ 11 لاکھ ڈالرز اوراسے رواں برس اگست میں متعارف کر ایا جائے گا ۔ یہ 9 فٹ لمبی آبدوز ایک ڈچ کمپنی یوبوٹ ور کس کی ایجاد ہے اور اس کا وزن 22 سو کلو ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…