دبئی (نیوز ڈیسک ) استعفیٰ دینے کےلئے متحدہ عرب امارات واپس پہنچنے والے امر یکی ہیلی کاپٹر مکینک کو پولیس نے بہتان لگانے کے مقدمے میں گر فتار کر کے جیل میں ڈال دیا ہے ۔ رائن پیٹ نے کمر کے علاج کےلئے چھٹی میں تو سیع نہ ہونے پر آجر کمپنی کو پیٹھ پر وار کرنے والا قراردیتے ہوئے لکھا تھا کہ دیگر کنٹر یکٹر ز کام کرنے کے معاملے پر خبر دار رہیں ۔ اس پوسٹ میں مقامی لوگوں کے خلاف نسلی تعصب بھی کیا ۔ رائن پیٹ کیخلاف کمپنی نے بہتا ن لگانے کا مقدمہ درج کر ارکھا ہے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں