ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی اپنی ذاتی زندگی اور پروفیشنل کیرئیر کو الگ الگ رکھنے کی ماہر سمجھی جاتی ہیں لیکن انہوں نے اپنی بیٹی ادیرا کے ہمراہ پہلی تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کی ہے جو بے حد وائرل ہوئی ہے۔رانی مکھرجی کی بیٹی ادیرا رواں ماہ ایک سال کی ہوگئی ہیں لیکن آج تک اداکارہ کی جانب سے بیٹی کی کوئی بھی تصویرسوشل میڈیا پرشئیر نہیں کی گئی تھی اورنا ہی اداکارہ کبھی اپنی بیٹی کو کسی بھی تقریب یا ایوارڈ شو میں لے کرگئیں تاہم اب اداکارہ نے سوشل میڈیا پربیٹی کے ساتھ ایک تصویر شئیر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔رانی مکھرجی نے ناصرف تصویر شئیرکی بلکہ انہوں نے بیٹی کے لیے اپنے احساسات اور جذبات کا بھی بھرپور اظہار کیا۔ اداکارہ نے لکھا کہ انہیں اپنی بیٹی بہت پسند ہے، اس کے بغیر وہ اب سانس بھی نہیں لے سکتیں، بیٹی کی پیدائش کے بعد وہ پوری طرح بدل گئی ہیں، اب وہ بہت زیادہ پرسکون، صبرکرنے والی اور معاف کرنے والی ہوگئیں ہیں۔اداکارہ نے لکھا کہ انہیں امید ہے کہ وہ اپنی بیٹی ادیرا کو بہتر طریقے سے پال سکتی ہیں جو بہادر، عقلمند، ہوشیار، نظم و ضبط کی پابند اور مہذب انسان بنے، میں چاہتی ہوں کہ سب اس پر فخر کریں اوراگر کوئی اس پر فخر نہ بھی کرتا تو کم از کم میں اس پر فخر کروں۔
رانی مکھرجی کی بیٹی کے ساتھ پہلی تصویروائرل ہوگئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سوزوکی نے صارفین کیلئے نئی اسکیم لانچ کر دی
-
آئل اینڈ سپیس وار
-
کینسر کا خطرہ کن بلڈ گروپ والوں کو زیادہ ہوتا ہے؟ ماہرین کا تشویشناک انکشاف سامنے آگیا
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بڑی خبر
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی جانب سے بھارت کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کے فیصلے پر آئی سی سی کا ردعم...
-
ہونڈا کمپنی نے اپنی نئی موٹر سائیکل متعارف کرا دی
-
چینی بلاگر نے سم کارڈز میں سے 16 تولے سونا نکال لیا
-
سونے کی ایک بار پھر اونچی اڑان، ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا
-
ہونڈا سی جی 125 خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ تازہ پیش گوئی سامنے آ گئی
-
معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام کو قتل کردیا گیا
-
پی آئی اے کے مسافروں کیلئے خوشخبری ، کرایوں میں بڑی کمی کا اعلان
-
عام تعطیلات کا اعلان، باضابطہ نوٹیفکیشن جاری
-
انسانیت شرما گئی، ملزم کی رات گئے تک 4 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی















































