بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

بھارت میں بیک وقت تین طلاقیں ۔۔ عدالت نے فیصلہ سنا دیا

datetime 8  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الہ آباد(آئی این پی ) بھارت میں بیک وقت تین طلاقوں کو غیر آئینی اور مسلم خواتین کے حقوق کے خلاف قرار دیدیا گیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کی ہائی کورٹ نے مسلم پرسنل لا سے متعلق ایک مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے بیک وقت تین طلاقوں کو غیر آئینی اور مسلم خواتین کے حقوق کے خلاف قرار دے دیا ہے ۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کو خبردار کیا ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے پورے ملک میں یکساں شہری قوانین کے نفاذ کی مخالفت بند کردے کیونکہ کوئی بھی پرسنل لا بورڈ، آئین سے بالاتر نہیں۔واضح رہے کہ بھارت میں مسلم پرسنل لا بورڈ اس حکومتی تجویز کی مسلسل مخالفت کررہا ہے کہ بیک وقت تین طلاقوں پر پابندی عائد کی جائے اور یہ کہ ملک میں رہنے والی تمام آبادی کیلئے یکساں شہری قوانین نافذ کئے جائیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…