اہور(نیوز ڈیسک) پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، انفارمیشن یونیورسٹی کے طلبہ نے یہ بات ثابت کر دی، ایسے روبوٹ تیار کر لئے جو جاسوسی کے ساتھ ساتھ گھریلو امور بھی سرانجام دیتے ہیں۔ کسی جگہ نصب بم کو ناکارہ بنانا ہو یا مقصد ہو کسی کی جاسوسی، تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں یہ کام اب انسانوں کی بجائے مشینیں کریں گی۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے طبہ نے 22 مختلف پراجیکٹس پر کام کر کے روبوٹ تیار کئے ہیں، جو جاسوسی کے ساتھ ساتھ گھریلو امور بھی سرانجام دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انفارمیشن یونیورسٹی کے وائس چانسلر کہتے ہیں کہ اگر بڑے پیمانے پر ایسے روبوٹ تیار کر لئے جائیں تو یہ انسانی زندگی کو آسان بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ مخلتف سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں سے آئے ججز نے طلبا کی تخلیقی صلاحیتوں کو پرکھا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں