لاہور( این این آئی)40ہزار مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی آج یکم دسمبر کو ہو گی ۔ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام ساڑھے 7کروڑ کا ایک ، دوسرے انعام میں ڈھائی کروڑ کے تین جبکہ تیسرے انعام میں 5لاکھ روپے کے 1696انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائینگے۔
واضح رہے کہ پرانے ڈیزائن کے کرنسی نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم ہو گئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق 30نومبر 2016ء سے پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم ہو گئی ہے ، ان نوٹوں میں 10،50،100 اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن کے نوٹ شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ 5 اور 500 روپے کے پرانے ڈیزائن کے نوٹوں کی قانونی حیثیت پہلے ہی ختم ہو چکی ہے ۔ اسٹیٹ بینک نے نئے ڈیزائن کے نوٹوں کا آغاز 2005ء میں شروع کیا تھا جس کا مقصد نوٹوں کی سکیورٹی، پائیداری اور جمالیاتی معیار میں بہتری لانا تھا ۔اسٹیٹ بینک نے تمام کمرشل اور مائیکرو فنانس بینکوں کو ہدایت جاری کی تھی کہ وہ 30 نومبر 2016ء تک تمام 10،50،100اور 1000کے نوٹ وصول کریں جبکہ عوام کی سہولت کے لئے اسٹیٹ بینک اور اس کی تمام شاخیں پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹ 31دسمبر 2021ء تک وصول کرتے رہیں گے۔
اپنے اپنے پرائز بانڈز نکال لیں ۔۔ قرعہ اندازی کا اعلان ہو گیا
30
نومبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں