سلوانیا(نیوز ڈیسک )سلوانیا میں ماہر دماغوں نے اڑنے والی کشتی بھی متعارف کروا دی ہے۔ اس منفرد شکل وشبہات والی الیکڑک کشتی میں پانی کی سطح پر کسی بھی قسم کے شور وشرابے کے بغیر اڑنے کی صلاحیت موجود ہے۔ پانی پر چلتی اس ماحول دوست کشتی میں نصب بٹن دبا کر اس کے نچلے حصے میں لگی پانچ ٹانگوں کو کھولا جاتا ہے، جو کسی کرسی کی طرح اس کشتی کو سواروں سمیت تین سے چار فٹ پانی سے اونچا کر دیتی ہے۔ 25 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی یہ کشتی جدید ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک نیا اضافہ ہے، جو الیکڑک موٹرز کے بلبوتے پر دوڑتی اور اڑتی ہے لیکن ایک وقت میں صرف دو افراد ہی اس پر سواری کا مزہ اٹھا سکتے ہیں۔