اسلام آباد(آن لائن) پانامہ لیکس چھوڑ دو، آئندہ الیکشن کی تیاری کرو، سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کیے بغیر عوام میں جانا چاہیے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ اب پانامہ لیکس کا معاملہ سپریم کورٹ پر چھوڑ دیں اور 2018 کے الیکشن کی تیاری کے لئے اقدامات کریں۔ 2013 کے عام انتخابات میں ہونے والی کوتاہیوں کو دور کرنے کے لئے اقدامات کیے جائیں۔
ملک بھرمیں پارٹی کے عہدیداروں اور جن اضلاع میں پارٹی کے عہدیداران بنائے جانے ہیں ان کے فوری فیصلے کیے جائیں تا کہ الیکشن 2018 میں بھر پور طریقے سے لڑا جائے اور کامیابی حاصل کی جائے، جبکہ متعدد رہنماؤں نے یہ بھی کہا ہے کہ اب صوبہ خیبر پختونخواہ پر بھی خصوصی توجہ دی جائے کیونکہ ڈیڑھ سال سے کم کا عرصہ باقی رہ گیا ہے، جاری منصوبوں کی رفتار کے ساتھ ساتھ صحت، تعلیم، پولیس اور دیگر محکموں میں بھی خصوصی اقدامات کریں جس کے دورس نتائج عوام تک براہ راست پہنچے اور آئندہ الیکشن میں بھی خیبر پختونخواہ کے ساتھ ساتھ چاروں صوبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر سکیں۔
واضح رہے کہ اس وقت پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور ان کے خاندان کا نام پانامہ میں آنے پر ان کےخلاف سپریم کورٹ آف پاکستان میں مقدمہ لڑ رہے ہیں ۔
پانامہ چھوڑیں اور اب اس کام کی تیاری کریں ۔۔ تحریک انصاف کے اہم رہنمائوںنے کپتان کو اچانک کیا کہہ دیا ؟
28
نومبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں