کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینزکے سربراہ اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے وطن واپسی کا فیصلہ کرلیاہے۔وہ22دسمبر سے 25 دسمبر کے درمیان پاکستان پہنچیں گے۔ پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق آصف زرداری کی جانب سے دبئی سے براہ راست لاہور پہنچنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔تاہم سابق صدر لاہور پہنچنے سے متعلق فیصلے پر پیر کو حتمی مشاورت کریں گے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں