کراچی (این این آئی)کراچی صوبہ سندھ سے الگ کردیاگیا،کھلبلی مچ گئی،وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہفتہ کو لوکل گورنمنٹ کے حوالے منعقدہ سیمینار کے موقع پر بینر پر لگے نقشے میں متعدد اضلاع کے نام موجود نہیں تھے ۔جبکہ نقشے میں کراچی کوسندھ سے باہر کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق بلدیاتی اداروں کے حوالے سے منعقدہ سیمینار میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ،صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو ،بلدیاتی ماہرین اور مختلف اضلاع کے نمائندوں نے شرکت کی ۔سیمینار میں لگے ہوئے بینر پر موجود نقشے میں قمبر شہداد کوٹ ،کشمور ،کندھ کوٹ ،جامشورو ،ٹنڈو محمد خان اور ٹنڈوالہیار کو ظاہر نہیں کیا گیا تھا
جبکہ سندھ کے نقشے سے کراچی کو بھی باہرکردیا گیا تھا ۔کراچی کو صوبہ سندھ سے الگ دکھانے پر عوامی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی اور ان افواہوں نے زور پکڑ لیا ہے کہ کراچی کو الگ صوبے کی حیثیت دیئے جانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں اس سے قبل بھی اس قسم کے اعلانات ہوتے رہے ہیں مگر پھر تردید کی جاتی رہی ہے ، بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ ایک غلطی بھی ہوسکتی ہے اور عوامی رائے عامہ جاننے کے لئے قصداً بھی ایسا کیاجاسکتاہے۔