بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

ریس لگانے والے شوقین افراد یہ خبر ضرور پڑھیں ورنہ آپ کیساتھ یہ کام ہو سکتا

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)جو ہرٹاؤن میں ریس لگاتی کار نے سڑک کنارے بیٹھے اسٹام فروش کو کچل ڈالا جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے ،حادثے کے بعد کار سوار نوجوان موقع سے فرار ہو گئے ، مانگا منڈی میں ٹرالر کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحقاور دوسرا زخمی ہو گیا ۔بتایا گیا ہے کہ اسٹام فروش عثمان دو افراد کے ہمراہ جو ہرٹاؤن میں ایل ڈی اے پلازہ کے قریب کاؤنٹر لگا کر بیٹھا ہوا تھا کہ ریس لگاتی کاروں میں سے ایک کار نمبری LEH-1889نے تینوں کو کچل دیا جس سے عثمان موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امدا دکیلئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا ۔

حادثے کے بعد کار میں سوار چار طالبعلم گاڑی کرچھوڑ کرفرار ہو گئے ۔ پولیس نے گاڑی کو قبضے میں لے کر کارروائی شروع کر دی ہے۔دوسری جانب مانگا منڈی کے علاقے میں ٹرالر کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا، ریسکیو ٹیموں نے زخمی ہونے والے نوجوان کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔پولیس کے مطابق حادثہ مانگا بائی پاس کے قریب پیش آیا جہاں ٹرالر نے آگے جانے والی موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی۔

حادثے میں موٹرسائیکل سوار 16 سالہ طلحہ جاں بحق ہوگیا جبکہ اسکا ساتھی فراز زخمی ہوگیا جسے مانگا منڈی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق زخمی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ حادثے کے بعد ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…