اسلام آباد( آن لائن )سینٹ میں سینیٹر حمد اللہ کی جانب سے اچانک ایک جملے نے اس وقت تھرتھرلی مچاد دی جب انہوں نے کہا کہ ایوان میں بتایا جائے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے میٹرک کے امتحانات کیلئے ایک پرچے میں سوال لکھا گیا تھا کہ تمام طلباء بیان کریں کہ ان کی بڑی بہن کا قد کیا ہے جسامت کیسی ہے ، رنگ کیسی ہے ؟باڈی فٹنس ہے اور عمر کیا ہے جیسے سوال نے میرے جیسے والدین کو رونگھٹنے کھڑے کردیئے کیا میں یہ پوچھنے کا حق رکھتا ہوں کہ یہ سوال بنانے والے اور علامہ اقبال انتظامیہ کی بیویوں کے قد کتنے ہیں ؟ رنگ کیسے ہیں ؟اور وہ کیا کرتی ہیں ؟اس پر وزیر مملکت میاں بلیغ الرحمن نے کہا کہ یہ عجیب سا سوال تھا جس کا پہلے سے حکومت نے ایکشن لے لیا ہے اور وائس چانسلر اوپن یونیورسٹی کو کہہ کر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ان کی رپورٹ کے بعد دانستہ یا غیر دانستہ طور پر پوچھے گئے سوال کے محرکات کو سزا دی جائے گی ۔