جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

تیاریاں مکمل،دنیا کی نظریں پاکستان پر لگ گئیں

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

کراچی(این این آئی) ڈائریکٹرمیڈیا ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن کموڈورطاہرجاوید نے کہا ہے کہ دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016 میں سی پیک کی افادیت کو بھی اجاگرکرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لئے خصوصی اسٹال قائم کیے گئے ہیں۔9ویں آئیڈیاز 2016 سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دفاعی نمائش 22 سے 25 نومبر تک ایکسپوسینٹر کراچی میں منعقد کی جائے گی جس میں 43 ممالک کے 90 وفود شرکت کررہے ہیں، مجموعی طور پر 261 غیرملکی اور 157 پاکستانی فرمز شریک ہوں گی

جب کہ 34 ممالک کی 418 فرمز نمائش میں اپنی مصنوعات پیش کریں گی۔انہوں نے بتایا کہ آئیڈیاز نمائش میں الخالدٹینک ، بیٹل ٹینک، جے ایف 17 تھنڈر طیارے ، سپرمشاق ، کے 18 ائیرکرافٹ اور فاسٹ اٹیک کرافٹ میزائل بوٹس بھی رکھی جارہی ہیں۔ڈائریکٹرمیڈیا ڈیفنس نے کہا کہ پاکستان میں منعقد کی جانے والی آئیڈیازنمائش کو دنیا بھر میں بہت پذیرائی ملی ہے جس کی وجہ سے اس بار نمائش میں مدعوکیے گئے فارن ڈیفنس ڈیلی گیشنزکامثبت جواب آیاہے، اس بارایکسپوسینٹرکے8 ہالزمیں نمائش کی جارہی ہے کیوں کہ گزشتہ نمائش کے مقابلے میں 9 ممالک زیادہ شرکت کررہے ہیں۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…