پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

دفاعی صنعت میں ایک اوربڑا سنگ میل،70 سے زائد ممالک تیار،دنیا کی نظریں پاکستان پر جم گئیں

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)9ویں دفاعی نمائش(آئیڈیاز 2016) 22 نومبر سے 25 نومبر تک ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہوگی۔نمائش میں 70 سے زائد ممالک شرکت کریں گے۔ نمائش کے موقع پر عالمی سیمینار کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس میں عالمی سیکیورٹی ماہرین اپنے مقالے پیش کریں گے اور پاکستان کی جدید اور نئی دفاعی مصنوعات بھی پیش کی جائیں گی۔ آئیڈیاز کا بنیادی اور اہم کام ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں، عالمی مندوبین، دفاعی اور سیکیورٹی تجزیہ کاروں اور پالیسی سازوں کو نمائش میں ایک جگہ جمع کرنا ہے

تاکہ انہیں دفاعی شعبے میں اشیا کے فروغ اور باہمی تعاون کے نئے مواقع مل سکیں اور دفاعی پیداوار کی برآمدات کے فروغ، سہولت کی فراہمی اور رابطے کے لیے سرکاری اور غیر سرکاری شعبوں کو پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔یہ دفاعی صنعت کو باہمی منصوبوں کے لیے قریب لانے، انہیں ملانے اور رابطے کا خاص موقع ہے۔ آئیڈیاز ہمیں یہ موقع بھی فراہم کرتا ہے کہ ہم اپنے مقصد ہتھیار برائے امن کوحاصل کرسکیں۔ یہ پاکستان کے اصولی موقف کی بھی تائید کرتی ہے

کہ پڑوسی ملکوں میں ہتھیاروں کی متوازن موجودگی موثر دفاع ہے۔بدر ایکسپو سلوشنز کے سی او او ظہیر نصیر کے مطابق یہ پاکستان کی سب سے بڑی نمائش ہے اور اس موقع پر اہم انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ مقامی اور عالمی میڈیا کی سہولت کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…