کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک چین دوستی مثالی ہے ، پاک بحریہ اور چائنہ کی مشترکہ مشقیں انیس نومبر سے گہرے سمندر میں شروع ۔فلیٹ ہیڈ کوارٹر پاک بحریہ میں پاکستان نیوی اور چائینز بحریہ کے حکام نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ،
پاک بحریہ کے کموڈور فواد امین بیگ کا کہنا تھا کہ پاک چائنا کی مشترکہ چوتھی سمندری مشق تجارت کے حوالے سے انتہائی اہم ہیں۔مشق کے دوران بحری قزاقی اور بحری وسائل اور مفادات کا تحفظ بھی ہونیوالی مشق کا اہم جز ہے ، ایک سوال کے جواب میں کموڈور فوعاد امین بیگ کا کہنا تھا کہ بندرگاہ اور سمندر کیلئے علیحدہ مراحل میں مشق کا انعقاد ہورہا ہے۔گوادر اور اس کے اطراف میں ہونیوالی تجارت اور سی پیک منصوبوں کے تحفظ کیلئے چینی بحریہ اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔مشترکہ بریفنگ میں سینئر کپتان چائنا فلوٹیلا چی چنگ تاو نے کہا کہ مشترکہ مفادات خصوصی طور پر سی پیک کیلئے دونوں بحریہ کا کردار بڑھ گیا ہے۔ مشقوں کا نتیجہ پہلے کی مشترکہ مشقوں سے بہتر بنایا جائیگا ، مشقوں کے ذریعے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کیا جائیگا۔