جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری،بڑی کمپنی کاپاکستان میں پلانٹ لگانے کافیصلہ

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جرمنی کی معروف ترین کار ساز کمپنی آڈی نے پاکستان میں گاڑیاں بنانے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق جرمنی کی معروف ترین کار ساز کمپنی آڈی اے جی نے پاکستان میں گاڑیاں بنانے کا اعلان کیا ہے۔پاکستان میں گاڑیاں بنانے سے متعلق بورڈ آف انوسٹمنٹ کو غور کیلئے لکھے گئے خط میں کمپنی نے اپنے درآمدکنندہ کے ذریعے پاکستان میں اسمبلی پلانٹ لگانے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ کارسازکمپنی’ آڈی اے جی‘ نے پاکستان میں ہی گاڑیاں بنانے کا اعلان کردیا ۔ بورڈ آف انوسٹمنٹ کو غور کیلئے لکھے گئے خط میں کمپنی نے اپنے درآمدکنندہ کے ذریعے پاکستان میں اسمبلی پلانٹ لگانے میں دلچسپی کا اظہار کیا ۔پاکستان میں آڈی کے درآمد کنندہ پریمیئرسسٹم پرائیویٹ لمیٹڈ کے سربراہ علی خان نے اپنے ایک انٹرویو میں اظہار دلچسپی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ پلانٹ لگانے کے لیے کورنگی انڈسٹریل اسٹیٹ میں جگہ بھی خرید لی گئی اور

پلانٹ لگانے سے ملک میں 30ملین ڈالر سے زائد کی مزید سرمایہ کاری ہوگی، پاکستان 57ممالک میں سے ایک ہے جہاں آڈی کا بااختیار درآمدکنندہ موجود ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ آڈی نے پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے رواں سال مئی میں حکومت سندھ کیساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے تھے ، ہم نے مارچ میں منظورہونیوالی حکومت کی آٹوپالیسی کا جائزہ لیا اور پھر ساڑھے تین ماہ بعد آڈی کی طرف سے اظہاردلچسپی کا خط لکھ دیا اور کہاکہ ہم پاکستان میں گاڑیاں بنانے کے خواہشمند ہیں۔ کم شرح منافع اور مڈل کلاس میں اضافہ اور بین الاقوامی برانڈز کی طرف سے پاکستان میں پلانٹ لگانے میں دلچسپی کا مطلب ہے کہ پاکستان غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش ملک بن گیا۔ فرانسیسی کمپنی ’رینالٹ‘ پہلے ہی گندھارا نسان کیساتھ مل کر پاکستان میں گاڑیاں بنانے کا عندیہ دے چکی ہے جہاں صارفین کئی عشروں سے صرف مخصوص کمپنیوں کی گاڑیاں ہی خریدنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہاکہ اب وہ افراد بھی گاڑیاں خریدسکیں گے جوکہ مہنگی گاڑیاں خریدنے کی سکت نہیں رکھتے تھے اورمارکیٹ میں مقابلے کارجحان پیداہوگا۔واضح رہے کہ اس سے قبل فرانسیسی کمپنی ’رینالٹ‘ پہلے ہی گندھارا نسان کیساتھ مل کر پاکستان میں گاڑیاں بنانے کا اعلان کرچکی ہے، کو جاپانی گاڑیوں سے بھی کئی زیادہ سستی ہونگی.

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…