منگل‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2025 

مرسی کی سزائے موت،فیصلہ ہوگیا

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ: (ویب ڈیسک) قاہرہ کی عدالت نے مصر کے معزول صدر محمد مرسی کی سزائے موت ختم کرتے ہوئے مقدمے کی دوبارہ سماعت کا حکم دیدیا ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کے معزول صدر محمد مرسی کی سزائے موت ختم کرتے ہوئے مقدمے کی دوبارہ سماعت کا حکم قائرہ کی ایک عدالت نے جاری کیاہے جبکہ اس سے قبل عدالت نے سابق صدر محمد مرسی کو 2011ء میں جیل توڑنے کے الزام میں موت کی سزا سنائی تھی۔

سابق صدر محمدمرسی کو ایک اور مقدمے میں مظاہرین کو گرفتار کرنے اور ان پر تشدد کا حکم دینے کے جرم میں 20 سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔ دوسری جانب ان جماعت اخوان المسلمون پر پابندی عائد کرکے اس کے ہزاروں کارکنوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
خیال رہے کہ مصر میں پہلی بار جمہوری طریقے سے منتخب ہونے والے سابق صدر مرسی کو جولائی 2013ء میں فوجی بغاوت کے بعد معزول کر دیا گیا تھا۔ محمد مرسی کے اقتدار میں آنے کے کچھ عرصہ بعد ہی ان کے خلاف مظاہرے شروع ہو گئے تھےجس کے بعد جنرل الیسی نے عام انتخابات میں فتح حاصل کی اورصدرمرسی کومختلف جرائم میں جیل بھیج دیاگیاہے جہاں پران کوسزائے موت سنائی گئی جبکہ عدالت نے ایک بارپھرسابق مصری صدرمحمدمرسی کے مقدے کی سماعت کاحکم دیاہے ۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…