لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کے لئے متفرق درخواست دائرکر دی گئی۔ درخواست مقامی وکیل غازی علم الدین ایڈووکیٹ نے دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی قیادت میں فوج نے دہشت گردی کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔پوری قوم انہیں آرمی چیف دیکھنا چاہ رہی ہے جبکہ حکومت بھی انہیں مدت ملازمت میں توسیع دینا چاہتی ہے۔ استدعا ہے کہ حکومت کو آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کا حکم دیا جائے۔واضح رہے کہ ایک بار پہلے بھی آرمی چیف راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے درخواستیں دائر کی جا چکی ہیں جن میں موقف اپنا یا گیا ہے کہ پاکستان کیلئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی خدمات بے مثا ل ہیں جس کی وجہ سے ان کی مدت ملازمت میں توسیع کی جانی چاہئیے ۔