سوئٹزر لینڈ(نیوز ڈیسک) اب موبائل فون چارج کرنے کیلئے چارجر کی ضرورت نہیں، سوئٹزر لینڈ کی کمپنی نے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ایسے فرنیچرسیٹ متعارف کروائیں ہیں، جو اب موبائل فون ریچارج کرینگے۔فرنیچر بنانے والی سوئٹزر لینڈ کی کمپنی آئیکیا نے فرنیچر کے ایسے ڈیزائن متعارف کرائے ہیں، جن میں موبائل فون چارج کرنے کی سہولت موجود ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ فرنیچر کی اس ہوم اسمارٹ رینج میں ابتدائی طور پر لیمپ، بیڈ،سائڈ ٹیبل اور کافی ٹیبل شامل ہیں۔ اس رینج میں استعمال کے لیے انفرادی چارجنگ پیڈ بھی شامل ہیں۔آئیکیا نے اس مقصد کے لیے معیاری وائرلیس چارجنگ ’کیو آئی‘ کا استعمال کیا ہے جو کہ سیمسنگ کے نئے فون ’ایس 6‘ کے ساتھ بھی چلتا ہے۔ آئیکیا آئی فون اور سیمسنگ کے ان فون ماڈلز کے لیے بھی چارجنگ کوّرز فروخت کرے گی جو ’کیو آئی‘ سے ہم آہنگ نہیں، فی الحال 80 سے زائد ایسے فون ہیں جو ’کیو آئی‘ سے ہم آہنگ ہیں۔ مصنوعات برطانیہ اور امریکہ میں رواں سال اپریل سے فروخت کے لیے پیش کی جائیں گی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کے بعد سرکاری ملازمین کے لیے ایک اور بڑی خوشخبری
-
اواتار مائونٹین
-
خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کتنی سستی ہوسکتی ہیں؟
-
سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
بجلی کے بل نے شہری کا راز فاش کر دیا، فلیٹ میں 300 اژدہے پالنے پر گرفتار
-
دورانِ شاپنگ ماں بچوں کو گاڑی میں بھول گئی، شدید گرمی سے 2 کمسن بہن بھائی ہلاک
-
عوام کو جلد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی خوشخبری ملنے والی ہے، بڑا اعلان
-
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت مزید گر گئی، سات ماہ کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گئی
-
جون میں سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
-
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید کمی
-
سرگودھا میں شہریوں نے کمسن بچی کے قاتل کو قبرستانوں میں دفنانے کی اجازت نہ دی
-
سلمان خان کی24 سال قبل دیا مرزا سے کی گئی انوکھی پیشگوئی
-
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تاریخ میں پہلی بار رن وے پر مسافروں کا دھرنا
-
25 لڑکیوں کی خفیہ ریکارڈنگ اور بلیک میلنگ، قصور سے چونکا دینے والا سکینڈل سامنے آگیا



















































