اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدارتی انتخابات کے حیران کن نتائج کے ساتھ ہی امریکی کانگریس میں پہلی مرتبہ بڑی تعداد میں چار بھارتی نژاد امریکی شہری کا نگر یس کے رکن کی حیثیت سے منتخب ہوگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پانچویں رکن کے انتخابی نتائج کی دوبارہ گنتی جاری ہے۔ 51 سالہ کملا حارث دو مرتبہ کیلیفورنیا میں اٹارنی جنرل رہ چکی ہیں۔ انہوں نے اپنی ہی ریاست سے سینیٹ کی نشست حاصل کی ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے ساتھ ہی بھارت میں انتہائی دائیں بازو کی تنظیم ہندو سینا نے نئی دہلی میں جشن منایا۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق قوم پرست ہندو تنظیم ہندو سینا کے سربراہ وشنو گپتا نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی ان کی فتح کا اعلان ہونے سے قبل ہی سڑکوں پر نکل گئے تھے، وہ روایتی ڈھول اور باجوں کی دھن پر رقص کررہے تھے جبکہ مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلم مخالف بیانات سے بھارت میں کچھ حلقوں کو خاصی خوشی ہوئی تھی اور انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت شروع کردی تھی۔وشنو گپتا نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں تمام مسلمانوں کے امریکا داخل ہونے پر پابندی لگانے کی بات کی تھی اور ان کے اس پیغام کی گونج کافی دور تک گئی تھی۔
ٹرمپ کی کامیابی پر بھارتی کیوں مٹھائیاں بانٹ رہے تھے اور خوشیاں منا رہے تھے ؟ اصل وجہ تو اب سامنے آئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
آئی سٹل لو یو
-
19 سے 22 مئی کے دوران ملک کے مختلف اضلاع میں بارش، آندھی اور ژالہ باری کی پیش گوئی
-
ایک گانے کی وجہ سے ملک بھر میں گرفتاریاں، 36 سال پرانا گانا منچلوں کو مہنگا پڑ گیا
-
عالمی ثالثی عدالت کا بھارت کے خلاف پاکستان کے حق میں بڑا فیصلہ
-
الرجی، خون کی کمی اور انفیکشن کے مریضوں کیلئے اہم الرٹ جاری
-
خلائی مخلوق جلد زمین پر اترے گی؟ امریکی ایف بی آئی کی خفیہ دستاویز نے تہلکہ مچا دیا
-
غیر ملکی جوڑے نے قصور کےخاندان کو 130 سالہ غلامی سے نجات دلا دی
-
منشیات فروش پنکی کے قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
ملک میں سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا
-
’’بیٹی کی قبر پر جاتی ہوں تو معافیاں مانگتی ہوں‘‘، عشرت فاطمہ نے زندگی کا دکھ بھرا لمحہ سنادیا
-
منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی عدالت میں پیشی کے دوران پھٹ پڑی
-
14سالہ لڑکے کو دوست نے زیادتی کے بعد ہلاک کردیا
-
بجٹ 27۔2026 میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس شرح میں کمی کی تجویز
-
اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر خوفناک آگ بھڑک اٹھی



















































