ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

مصباح الحق کو جلدی آؤٹ کرنا آدھی فتح کے برابر ہے، گریم اسمتھ‎

datetime 3  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنوبی افریقا کے سابق کپتان گریم اسمتھ کہتے ہیں کہ میگا ایونٹ میں پاکستان کے خلاف میچ میں پروٹیز نے مصباح الحق کو جلدی آؤت کرلیا تو یہ آدھی فتح کے برابر ہوگا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ویب سائٹ پر اپنے کالم میں جنوبی افریقا کے سابق کپتان گریم اسمتھ نے کہا ہے کہ بھارت سے شکست کے بعد پاکستان کے خلاف جیت پروٹیز کا حوصلہ بڑھائے گی۔ اس مقابلے کے لئے جنوبی افریقا کو موثر حکمت عملی اپنانا ہوگی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق وہ واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے اب تک اس میگا ایونٹ میں مثبت کارکردگی دکھائی ہے۔ اس کے علاوہ صہیب مقصود،شاہد آفریدی،عمر اکمل اور وہاب ریاض ایسے کھلاڑی ہیں جو کسی بھی وقت خطرناک ہوسکتے ہیں۔

گریم اسمتھ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف مقابلے میں جنوبی افریقا نے مصباح الحق کو جلدی آؤٹ کرلیا تو یہ گرین شرٹس کےخلاف ان کی آدھی فتح کے برابر ہوگی۔  انہوں نے مزید کہا کہ محمد عرفان بھی اپنی بالنگ کے ذریعے کھیل کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں۔ 2013 میں انہوں نے محمد عرفان کی بالنگ کا سامنا کیا تھا جو ان کے کیرئیر کا تیز ترین اسپیل تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ 7مارچ کو نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…