بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

تحریک انصاف کاکل یوم تشکر،گارنٹی کس نے دی اورتحریک انصاف کل کن شرائط پرعمل کرے گی ؟تہلکہ خیزانکشاف

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(سپیشل رپورٹ) وفاقی انتظامیہ نے تحریک انصاف سے 2نومبرکویوم تشکرمنانے کے اعلان کے بعد گارنٹی مانگی ہے کہ تحریک انصاف کی سرگرمیاں پریڈگرائونڈتک محدود رہیں گی۔جبکہ تحریک انصاف کی اسلام آبادمیں 2نومبرکی سیاسی سرگرمیوں کی گارنٹی خیبرپختونخواکے وزیراعلی پرویزخٹک نے دید ی ہے ۔انتہائی معتبرذرائع سے معلوم ہواہے کہ وزیراعلی پنجاب شہبازشریف اوروزیراعلی خیبرپختونخواپرویزخٹک کے درمیان ایک اعلی سطح کارابطہ ہواجس میں کے پی کے وزیراعلی پرویزخٹک نے شہبازشریف کوگارنٹی دی

کہ تحریک انصاف کی 2نومبرکی سیاسی سرگرمی مکمل طورپرپرامن ہوگی اورکسی بھی صورت تحریک انصاف اوراس کے کارکنان وفاقی انتظامیہ کی طرف سے دیئے گئے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کریں گے جبکہ تحریک انصاف کے رہنماکوصرف اپنی اس سیاسی سرگرمی کے دوران حکومت پرتنقید کرنے کی اجازت ہوگی ۔اس سارے معاملے کی پرویزخٹک نے شہبازشریف کوگارنٹی دی جس کے بعد اسلام آباد میں آنے والے راستوں سے رکاوٹیں ہٹانے کاسلسلہ شروع ہوگیاہے جبکہ دوسری طرف تحریک انصاف نے اپنے شیڈول کوضابطہ اخلاق کے مطابق بنانے کی شرط پوری کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کودرخواست دیدی ہے کہ تحریک انصاف کوکل 2نومبرکوپریڈگرائونڈمیں جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے ۔ذرائع کاکہناہے کہ وفاقی انتظامیہ پرویزخٹک کی گارنٹی کے بعد اب درخواست پرقانون کے مطابق کارروائی کرے گی اورتحریک انصاف کل 2نومبرکوپریڈگرائونڈمیں جلسہ کرسکے گی جبکہ اس جلسہ میں حکومت کی طرف سے دی گئی شرائط پربھی مکمل طورپرعمل کیاجائے گا۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…