لاہور ( این این آئی) نامور صحافی ، اینکر پرسن اور عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ میرے بارے میں عمران خان نے یو ٹرن نہیں بلکہ ایکیوٹ ٹرن لیا ، ساتھ گزارا وقت تلخ یادوں میں سے ہے ،نواز شریف کے دور میں بلاشبہ پاکستان میں ترقی ہوئی ،مسلم لیگ (ن) کی حکومت سی پیک منصوبے کے حوالے سے چاروں صوبوں سے انصاف کر گئی تو اسے ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن کے پروگرام ’’کھوئے ہووٗں کی جستجو‘‘ میں خصوصی طور پر شرکت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ پروگرام میں معروف شاعر ،ادیب اور کالم نگار عطاالحق قاسمی سے گفتگو کے دوران ریحام خان نے اپنی بچپن اورجوانی کی تلخ اور شیریں یادوں کو تازہ کیا ۔انہوں نے پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ساتھ ازدواجی زندگی کے گزرے وقت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ وقت ان کی تلخ یادوں میں سے ایک ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس رشتے کو نبھانے کیلئے انہوں نے حتی المقدور برداشت سے کام لیا ۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے بارے میں عمران خان نے یو ٹرن نہیں بلکہ ایکیوٹ ٹرن لیا ۔تحریک انصاف کی سیاست کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پارٹی لیڈرز کا اپنے ورکرز سے رابطہ نا ہونے کے برابر ہے اور یہی ان کی پارٹی کی تنزلی کی اہم وجہ ہے۔ ریحام خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے دور میں بلاشبہ پاکستان میں ترقی ہوئی ۔اگر مسلم لیگ (ن)کی حکومت سی پیک منصوبے کے حوالے سے چاروں صوبوں سے انصاف کر گئی تو اس حکومت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور اس سے اس کے سیاسی قد کاٹھ میں بھی اضافہ ہوگا ۔عطاالحق قاسمی نے ریحام خان کی شخصیت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریحام خان نا صرف خوش شکل ہے بلکہ خوش اخلاق ،خوش گفتاراور ملنسار بھی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ریحام خان اپنی پروڈیوس کی ہوئی پشتو فلم” جانان”کی کامیابی کے بعد اب ایک پنجابی فلم پر بھی کام کر رہی ہیں ۔پروگرام “کھوئے ہووٗں کی جستجو” میں معروف شاعرہ اور پلاک کی ڈائریکٹر صغریٰ صدف نے بھی اپنا کلام سنایا او ر نامور بانسری نواز حیدر رحمٰن نے اپنی بانسری کی سُروں سے ماحول کو خوشگوار بنا دیا ۔
خان خاموش ۔۔ ریحام کے حملوں پر حملے ۔۔ اس بار کپتان کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی بارے بھی بڑی بات کہہ گئیں ۔۔ کیا کہا ؟
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسے بھی اٹھا لیں
-
پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان ہو گیا
-
بلڈ پریشر کی مقبول دوا پر پابندی عائد
-
بیرونِ ملک روزگار کیلئے جانے والے پاکستانیوں کیلئے بڑا فیصلہ
-
لاہور میں دل دہلا دینے والا واقعہ، 2سگی بہنوں سے 5افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی
-
عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ کا ایلون مسک کو خط
-
رمضان المبارک کا آغاز کب ہوگا؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
-
بھارت کی اشتعال انگیزی اسے ہی مہنگی پڑگئی، آئی پی ایل کو اربوں ڈالرز کا نقصان
-
چینی سائنسدانوں نے چکن کا متبادل سستا گوشت تیار کرلیا
-
نوجوان کی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا شخص گرفتار
-
ثناء یوسف قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی
-
طلاق کے بعد 90 دن کے اندر ازدواجی تعلقات پر زیادتی کا مقدمہ خارج
-
بھارتیوں کے امریکا میں بچے پیدا کرکے شہریت لینے کے خواب ٹرمپ نے چکنا چور کردیئے
-
چوہدری اسلم کی بیوہ نے فلم دھریندر کا جواب دینے کا ارادہ کرلیا















































