ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نئے آرمی چیف کی تعیناتی ،افواہوں کا ڈراپ سین ،وزیردفاع نے واضح اعلان کردیا

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر دفاع ، پانی وبجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ فوج کو بلایا ہے نہ ہی مداخلت ہوگی ، واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ریاست کی رٹ کو کوئی کمزور نہیں کر سکتا،نئے آرمی چیف کی تعیناتی میں ابھی وقت ہے ، ابھی سمری وزیراعظم کو نہیں بھیجی ، پاک فوج 2008سے جمہوریت کی حمایت کر رہی ہے ،2014کے دھرنے کے انجام سے واضح ہو گیا کہ پاک فوج جمہوریت کے ساتھ ہے، عمران خان کے پلے اگر کچھ ہے تو بنی گالہ سے باہر سڑکوں پر آئیں ،نوازشریف نے بھی عدلیہ بحالی کے لئے بیریئر توڑے اور سڑکوں پر آئے لیکن عمران خان چھپ کر بیٹھ گئے ہیں ، پش اپ لگانے سے کوئی لیڈ ر نہیں بن جاتا ،دنیا بھر میں پرتشدد مظاہرین کے خلاف آنسو گیس کی شیلنگ کی جاتی ہے ، پچھلی دفعہ لچک دکھائی تھی اب رسک نہیں لیں گے دھرنا احتجاج تک محدود ہوتو ضرورہوگا، فساد نہیں کرنے دیں گے ، ہائیکورٹ کے بلانے کے باوجود عمران خان عدالت نہیں گئے ، پی ٹی آئی قیادت میں سوچنے اورسمجھنے کا فقدان ہے،ان کا تماشا جلد اختتام پذیر ہو جائے گا، وزیراعظم کے کوہاٹ جلسے پر 400مسلح افراد نے حملہ کیا ،ہوائی فائرنگ کی گئی ،جلسے پر پتھراؤ کے وقت صوبائی پولیس غائب ہوگئی ،تحریک انصاف کے دھرنے کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ نہیں ،

وزیراعظم کے ڈگڈی بجانے اور ناچنے سے متعلق دونوں اشارے عمران خان کے لئے تھے، پرویز رشید کا قومی سلامتی کے منافی خبر سے کوئی تعلق نہیں ، انہیں عہدے سے اس لئے ہٹایا گیا کہ یہ تاثر نہ جائے کہ تحقیقات پر اثر انداز ہوا جا رہا ہے۔وہ پیر کو سرکاری اور نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے 2014کے دھرنے اور موجودہ صورتحال میں بہت فرق ہے ، جب ہم نے پیچھے ہٹنے اور تحریک انصاف کو دھرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا لیکن اس سے حکومت کو اخراجات کی مد میں کافی نقصان ہوا، دھرنے سے ملکی معیشت کو بھی نقصان پہنچا، چینی صدر کا دورہ تاخیر کا شکار ہوا لیکن اس دفعہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ تحریک انصاف کو لاک ڈاؤن کی اجازت نہیں دیں گے ، ہم پچھلی دفعہ والا رسک نہیں لیں گے ، میسج دینا چاہتے ہیں کہ ریاست کی رٹ کو کمزور اورریاستی اداروں پر کسی کو چڑھائی نہیں کرنے دیں گے ، خراب حالات کی ذمہ دار تحریک انصاف ہوگی ، ان کے کارکن اور رہنما اسلحہ لا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کوہاٹ میں جلسہ کیا تو 400کے قریب مسلح افراد نے حملہ کیا ، جلسے میں وزیراعظم خطاب کر رہے تھے تو وہاں ہوائی فائرنگ کی گئی ، جلسے پر پتھراؤ کیا گیا ، پولیس غائب ہو گی ، جلسے میں شریک لوگوں نے حملہ آوروں کا مقابلہ کیا اور بھگایا ، تحریک انصاف دھرنا احتجاج تک ہے تو شوق سے کریں لیکن اگر اسلام آباد کو مفلوج کرنا چاہتے ہیں تو ایسا ہم ہرگز نہیں ہونے دیں گے ، پی ٹی آئی کا تماشا جلد اختتام پذیر ہو جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور مسلح افواج ایک صفحے پر ہیں ، دفاع وطن کے لئے پاک فوج کی پشت پر ہیں ، اس معاملے میں حکومت اور فوج میں کوئی اختلاف نہیں ، فوج نے دہشت گردی کے خاتمے اور قیام امن کے لئے گزشتہ ڈھائی سالوں میں بے پناہ قربانیاں دیں ، جنرل (ر) ظہیر الاسلام ماضی کا حصہ بن گئے ، میری نظر میں ان کی کوئی اہمیت نہیں ، جمہوریت کے لئے جنرل راحیل شریف اور اشفاق پرویز کیانی کا اہم کردار ہے ۔انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر آنا جمہوری حق ہے ، عدلیہ بحالی کے لئے نوازشریف بھی سڑکوں پر آئے اور تمام رکاوٹیں عبور کیں ، عوامی سیلاب کو روکنے کے لئے جنرل کیانی کو مداخلت کرنا پڑی

۔انہوں نے کہا کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی میں ابھی وقت ہے ، نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے لئے ابھی سمری نہیں بھیجی ، پاک فوج 2008سے جمہوریت کی کو سپورٹ کر رہی ہے ۔2014کے دھرنے کے انجام سے واضح ہو گیا کہ پاک فوج جمہوریت کے ساتھ ہے ۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پرویز رشید کا قومی سلامتی کے منافی خبر سے کوئی تعلق نہیں ، انہیں عہدے سے اس لئے ہٹایا گیا کہ یہ تاثر نہ جائے کہ تحقیقات پر اثر انداز ہوا جا رہا ہے ، خبر کہاں سے لیک ہوئی ، ذمہ دار کون ہے ، تحقیقات ہورہی ہیں ، تفتیش مکمل ہونے تک ایک بات نہیں کروں گا ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے دھرنے کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ نہیں ہے ، وزیراعظم کے ڈگڈی بجانے اور ناچنے سے متعلق دونوں اشارے عمران خان کے لئے تھے ۔ وزیر دفاع نے عمران خان کو چیلنج کرتے ہوئے کہ ہمت ہے تو سڑکوں پر آؤ، اپنی طاقت دکھاؤ، چھپ کر کیوں بیٹھے ہو، لیڈر نوازشریف جیسا ہوتا ہے جو عدلیہتحریک کے لئے نکلا تو لوگوں کا سمندر سب کچھ بہا کر لے گیا اور جنرل کیانی کو مداخلت کرنا پڑی ، نوازشریف کے گوجرانوالہ پہنچنے تک عدلیہ بحال کرنا پڑی ۔ا

نہوں نے کہا کہ گزشتہ روز عمران خان کا ایک وزیر سڑکوں پر بھاگتا نظر آیا ، ایک ادھر بھاگ رہا ہے دوسرا چھپ رہا ہے ،12آدمی بنی گالہ میں چھپ کر بیٹھے ہیں ، سڑکوں پر آکر اپنی اوقات دکھائیں ۔انہوں نے کہا کہ پش اپ کر کے لیڈری نہیں ہوتی ، ہائیکورٹ نے انہیں اجازت دی ہے کچھ کر کے تو دکھائیں ۔انہوں نے کہا جتنا میں جنرل راحیل شریف کو جانتا ہوں انہوں نے تین سالوں میں بہت عزت کمائی جو ان کی میراث ہے ، وہ اس عزت کو برقرار رکھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف پاکستان کے تیسری دفعہ منتخب وزیراعظم ہیں ، وہ ایسے لوگوں کے کہنے پر کیوں گھر چلے جائیں ، عدالت نے واضح احکامات دیے کہ یہ پر امن احتجاج ہوگا، اگر پھر بھی نہ مانے تو آئین اور قانون کے تحت ان کو روکیں گے ، پوری دنیا میں مظاہرین کو روکنے کے لئے آنسو گیس کی شیلنگ کی جاتی ہے ہم مظاہرین کو پرامن رکھنے کی پوری کوشش کر یں گے ، ایک دو روز میں صورتحال واضح ہو جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی رٹ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی ، دھرنا احتجاج تک محدود ہوتو ضرورہوگا، فساد نہیں کرنے دیں گے ، ہائیکورٹ کے بلانے کے باوجود عمران خان عدالت نہیں گئے ، ہم عدالت کے ہر فیصلے کا احترام کرتے ہیں ، پی ٹی آئی کی قیادت میں سوچنے اورسمجھنے کا فقدان ہے ۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…