میلبورن(آئی این پی) پاکستان کیخلاف سیریز سے قبل ہی آسٹریلیا کومالی نقصان کی فکر لاحق ہوگئی، رواں برس کے دوران بورڈ کو68 ملین ڈالر خسارے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، موجودہ صورتحال سے نئے ٹی وی معاہدوں پر بھی اثر پڑسکتا ہے، سالانہ جنرل میٹنگ میں نئے چیف فنانشل آفیسر کے اعدادوشمارنے حکام کو پریشانی سے دوچار کردیا۔تفصیلات کے مطابق 2016-17 ہوم سمر سیزن کے دوران کرکٹ آسٹریلیا کو ممکنہ طور پر کثیر نقصان کا خدشہ ہے، اس بار بورڈ کو جنوبی افریقہ اور پاکستان کی میزبانی کرنا ہے، حکام نئے براڈ کاسٹنگ معاہدوں کیلیے مذاکرات میں مصروف ہیں، جس میں ایشین مارکیٹ کیلیے حقوق خاص طور پر الگ فروخت کرنے کا معاملہ بھی زیر غور ہے۔جمعرات کو میلبورن کرکٹ گرانڈ میں ہونے والے سالانہ اجلاس عام میں بورڈ کے نئے فنانشل آفیسر ٹوڈ شینڈ نے گرافکس کی مدد سے شرکا کو مالی حساب کتاب سمجھانا چاہا، انھوں نے کہا کہ 2014-15 میں بورڈ کے پاس 98 ملین ڈالر سرپلس تھے جبکہ 2015-16 میں کم ہوکر صرف 9 ملین آسٹریلوی ڈالر رہے، اب رواں مالی سال میں 68 ملین ڈالر خسارے کا خدشہ ہے، جنوبی افریقہ اور پاکستان جیسی مضبوط ٹیموں کی آمد کے باوجود موجودہ مالی معاملات میں سدھار کا فی الحال کوئی امکان نہیں۔اس ممکنہ خسارے کے باوجود کرکٹ آسٹریلیا مالی طور پر کافی مضبوط ہے، اس کے پاس 150 ملین ڈالرکے ریزروز موجود ہیں تاہم موجودہ صورتحال نئے ٹی وی معاہدوں پر اثر انداز بھی ہوسکتی ہے۔ مجوزہ نقصان صرف مہمان ٹیموں کی میزبانی سے متعلق ہی نہیں بلکہ اس میں کھلاڑیوں کے معاوضوں میں اضافہ، اسٹیٹس ایسوسی ایشنز کو اضافی رقم کی فراہمی، آسٹریلین کرکٹ اسٹریجک گروتھ فنڈ میں 18 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری بھی شامل ہے۔کرکٹ آسٹریلیا 2017-18 سے چینل نائن کے ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ کی500 ملین ڈالر ڈیل کیلیے پراعتماد ہے، چینل 10 سے بگ بیش کیلیے بھی نیا معاہدہ ہوگا،کرکٹ آسٹریلیا کو دیگر بورڈز کے ساتھ مل کر اوورسیز حقوق کی بنڈل فروخت سے بھی کافی رقم حاصل ہونے کی توقع ہے۔
پاکستان سے سیریز، آسٹریلیا کومالی نقصان کی فکر لاحق ہوگئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)
-
سعودی عرب کا پاکستانی شہریت ترک کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان
-
اسلام آباد میں 258 چینی شہری گرفتار
-
آئی سی سی ورلڈکپ 2027 میں براہ راست رسائی حاصل کرنے والی 10 ٹیمیں فائنل
-
بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
-
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
-
رواں ہفتے تمام بینک 3 دن بند رہیں گے، اعلان ہوگیا
-
بجلی صارفین کو ریلیف ختم، ستمبر سے بلوں میں اضافے کا امکان
-
شازیہ مری کی مبینہ جعلی ڈگری کا معاملہ، سندھ ہائیکورٹ نے 13 سال بعد فیصلہ سنادیا
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے لیے گفٹ اسکیم ! اہم خبر آگئی
-
سابق کرکٹر عاقب جاوید کی بیٹی کی برطانیہ میں شادی، تصاویر وائرل
-
معروف ٹک ٹاکر وکیل میاں بلال عبداللہ گرفتار
-
مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں کمی



















































