آج ہم بلدیاتی انتخابات کی تاریخیں دیں گے جس پر الیکشن کرانے ہوں گے،سپریم کورٹ

3  مارچ‬‮  2015

اسلام آباد( نیوزڈیسک)سپریم کورٹ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت، جسٹس جواد ایس خواجہ کہتے ہیں تاریخیں دے دے کر تھک گئے ، اس طرح تو آئندہ دس سال بھی بلدیاتی انتخابات نہیں ہونگے۔ جسٹس سرمد جلال عثمانی کہتے ہیں آج ہم بلدیاتی انتخابات کی تاریخیں دیں گے جس پر الیکشن کرانے ہوں گے۔بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ کر رہا ہے۔ آج سماعت کے دوران جسٹس جواد ایس خواجہ نے استفسار کیا کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں کیا چیز رکاوٹ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایک ہی راستہ رہ گیا ہے ، یہ توہین عدالت کا معاملہ ہے۔ لوکل گورنمنٹ کا نظام نہ ہونے سے لوگوں کو بچوں کی رجسٹریشن کیلئے ہزاروں روپے رشوت دینا پڑتی ہے۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دئیے کہ کیا عوام کا کسی کو احساس ہے یا نہیں ، کیا عوام بھاڑ میں جائے؟ بلدیاتی انتخابات آئین کا تقاضا ہے۔ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ہمارے احکامات بھی ریکارڈ پر موجود ہیں۔ وقفے کے بعد اٹارنی جنرل بتا دیں کہ ہمیں اب کیا کرنا ہے۔ جسٹس سرمد جلال عثمانی نے ریمارکس دئیے کہ آج ہم بلدیاتی انتخابات کی تاریخیں دینگے جس پر الیکشن کرانا ہونگے۔



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…